رہائشی کامپلکس ’’المرجان ریسیڈنسی‘‘ کے منصوبے کا اجراء: فوری بکنگ پر خصوصی رعایت

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -09 JULY      

بنگلور،09 جولائی:بحرہ عرب کے کنارے واقع خوبصورت شہر بھٹکل کے جامعہ آباد روڈ پر واقع 2ایکڑ زمین پر بہت ہی خوبصورت اور سہولیات سے آراستہ اپارٹمنٹس آسان شرائط اور قسطوں میں فراہم کئے جانیو الے ’’المرجان ریسڈنسی‘‘ رہائشی منصوبے کا 4جولائی 2023 کو اجراء عمل میں آیا۔ اس موقع پر معلومات فراہم کرتے ہوئے معروف ایڈوکیٹ عمران لنکا نے بتایا کہ برائٹ ڈیولوپرس کے زیر انتظام شہر کے جامعہ آبادروڈ پرتعمیر ہونیوالے رہائشی کامپلکس ’’المرجان ریسڈنسی‘‘ ذاتی مکان کا خواب پورا کرنیو الا منصوبہ ہے۔ ذاتی مکان خریدنیوالوں کو بہتر اور آسان شرائط اور قسطوں پر سہولت فراہم کی گئی ہے۔ عوام کے لئے اطمینان کی بات یہ ہے کہ یہ منصوبہ ریاستی حکومت کے2016ایکٹ ریراکے تحت منظورشدہ ہے، اس طرح گھر خریدنے والے کسی پس و پیش اور شک و شبہ کے بغیر قانونی طورپر اپنا ایک ذاتی اور مثالی مکان خریدسکتیہیں۔خیال رہے کہ بھٹکل کا یہ پہلا پروجکٹ ہے جو حکومتی ادارے ریراکے تحت منظورہ شدہ ہیجس کو قانونی درجہ حاصل ہے۔2ایکڑ زمین پر محیط المرجان ریسیڈنسی میں چار فلور والے دوبلاک پر مشتمل2بی ایچ کے اور 3بی ایچ کے 110لگژوری مکانات ہونگے۔ جن کا سائز 1240اسکوائر فٹ سے 1710اسکوائر فٹ ہے۔2ایکڑ زمین میں سے 62فی صد زمین کھلی جگہ ہے جس میں کھیل کے میدان، باغ، سڑکیں ہیں تو رہائش کے لئے 38فی صد زمین استعمال کی گئی ہے۔ مدینہ کالونی، جامعہ اسلامیہ، شمس اسکول، علی پبلک اسکول سے نزدیک رہائشی کامپلکس میں کئی ایک سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ جہاں بچوں کیلئے کھیلنیکا میدان، ملٹی پرپز ہال، سوئمنگ پول، انٹرنس لابی، سویج پلانٹ، رین واٹر ہاروسٹنگ پٹ، ڈی جی جنریٹر بیک اپ فار لفٹ اینڈ کامن ائریہ، سی سی ٹی وی کیمرے، انڈرگراونڈ واٹر ٹینک، 24گھنٹے پانی، گراونڈ لیول میں ریزرو کار پارکنگ اور ٹاپ فلور پر جم اور انڈور گیمس کی سہولیات ہونگی۔ ریسڈنسی کا ہرگھر مکمل آزاد ہوگا۔ جس میں کسی بھی دواپارٹمنٹس کے درمیان مشترکہ دیوار نہیں ہوگی اور سورج کی روشنی بہتر میسر ہوگی۔برائٹ ڈیولوپرس کے المرجان ریسڈنسی کی افتتاحی تقریب میں جماعت المسلمین بھٹکل کے چیف قاضی مولانا عبدالرب خطیبی ندوی نے خطاب کرتیہوئے کہاکہ عوامی سہولیات کے پیش نظر مجوزہ رہائشی مکانات کم داموں میں فراہم کئے جاتے ہیں تو اس کو ایک بہتر شروعات کہہ سکتیہیں۔ مبین دامودی اور ایڈوکیٹ عمران لنکا کے اشتراک پر مولانا نے کہا کہ اس منصوبے کے متعلق دوسری خوشی کی بات یہ ہیکہ یہ منصوبہ باہمی اشتراک کے ذریعے انجام دیاجارہاہے۔ موجودہ زمانیمیں اشتراک کے ساتھ تجارت کرنا آسان نہیں ہے مگر ان لوگوں نے آپسی اشتراک سے یہ منصوبہ بنایا ہے اللہ کرے یہ سلسلہ قائم رہے۔ ویسے ہمارے معاشرے میں تجارت چار چار نسلوں تک ہوتی رہی ہے اسی طرح ہمارے معاشریمیں تجارت قائم رہے تو بہتر ہے۔ابق ٹی ایم سی صدر پرویز قاسمجی نے کہاکہ ریاستی حکومت کے 2016ایکٹ کے تحت ریرا(رئیل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی) رجسٹرڈ اور منظور شدہ ہے۔ بھٹکل میں یہ پہلی عمارت ہے جو اس قانون کے تحت منظور ہے۔ جس سے گھر خریدنے والوں کو کسی قسم کے شک وشبہ میں مبتلا ہونے کی ضرورت نہیں ہییعنی گھر خریدنے والوں کو قانونی درجہ مل جائے گا۔ وہ بے فکر ہوکر یہاں گھر خرید سکتے ہیں۔سید عمران لنکا کے مطابق آج کل زمین کافی مہنگی ہوگئی ہے، عام اور متوسط طبقہ اس تعلق سے سوچ بھی نہیں سکتا۔ تو ہم نے اس منصوبے کے ذریعے بہتر سائز والے کم دام والے فلائٹ مہیا کررہیہیں۔ بھٹکل اور آس پاس کے لوگوں کے لئے ہم اپارٹمنٹس کی سہولیات دے رہے ہیں۔ دستاویزات کے متعلق کوئی شک نہ ہو اسی لئے ہم نے ریرا سے منظوری لی ہے۔ 2ایکڑ زمین پر 110گھر ہیں۔ دو بلا ک میں۔ 38فی صد عمارت پر خرچ ہوگا بقیہ کھلی جگہ ہوگی۔ پارکنگ وغیرہ کیلئے۔افتتاحی تقریب میں المرجان کے مینجنگ ڈائرکٹر عبدالمبین دامودی، مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل کے صدر عنایت اللہ شاہ بندری، بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے صدر مولوی عزیز الرحمن رکن الدین ندوی، جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے مہتمم مولانا مقبول کوبٹے ندوی،مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل کے جنرل سکریٹری اسماعیل جوباپو، جماعت المسلمین بھٹکل کے نائب قاضی مولانا محمد انصار خطیب مدنی، بھٹکل مسلم اسوسی ایشن جدہ کے جنرل سکریٹری معیز جوکاکو وغیرہ موجود تھے۔