TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -29 JULY
سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) پولس نے دو سائبر مجرم کو آج سہسرام سے گرفتار کیا ہے ۔ ایس پی ونیت کمار نے آج اس ضمن میں جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ پے ٹی ایم کے ذریعہ خریداری کر دھوکہ دینے والے دو مجرم کو گرفتار کیا گیا ہے، گزشتہ 16 جون 2023 کو گوڑاری بازار میں مکیش کمار کی دکان پر دو نامعلوم افراد نے خریداری کی، کل 48200 روپئے مالیت کا سامان خریدا، جسکی ادائیگی موبائل فون Paytm کے ذریعہ کی گئی جسکے بعد ان نامعلوم افراد نے دھوکہ دہی سے رقم واپس کرالی، اس سلسلے میں متاثرہ دکاندار کی جانب سے تھانہ کاراکاٹ میں ایف آئی آر درج کرائی گئی، تشکیل شدہ ٹیم نے تکنیکی تحقیقات کی بنیاد پر چھاپے مارنے شروع کر دیے، واقعے میں ملوث ایک مجرم تھانہ بگھیلا کے گاؤں چنکی میں روپوش تھا اور دوسرا مجرم سہسرام نگر تھانہ کے گورکچھنی میں چھپا ہوا تھا، آج پون کمار اور راہل کو گرفتار کیا گیا۔ پون کمار بگھیلا کے چنکی گاؤں کے نرنجن سنگھ کا بیٹا ہے، جبکہ راہل نوکھا تھانہ علاقے کے ڈمرا گاؤں کے ابھئے چودھری کا بیٹا ہے، جسے گورکچھنی سہسرام سے گرفتار کیا گیا ۔