TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -02 JULY
سرینگر، 02 جولائی:سرینگر پولیس نے ایک بیان جاری کیا ہے جس کے مطابق لشکر طیبہ کا ایک اوجی ڈبلیو (ساتھی) یاسر احمد ایتو ولد عبدالرشید ایتو ساکنہ گلشن آباد، قائمو کولگام کو بٹہ مالو بس اسٹینڈ سے 4 پرفیوم آئی ای ڈیز کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر 77/2023 دھماکہ خیز مواد ایکٹ کی دفعہ 3/5، IA ایکٹ کے 7/25 اور یو ایل اے پی ایکٹ کے تحت بٹہ مالو تھانہ میں کیس درج کیا گیا ہے۔ جبکہ پولیس نے اس سلسلے میں باریک بینی سے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔۔