سعودی عرب میں آسمانی بجلی گرنے سے تین نوجوان جاں بحق

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -04 JULY      

سعودی عرب،04جولائی:سعودی عرب میں بارش کے دوران جازان کے علاقے میں ایک تھیٹر میں ایک جگہ پر اکٹھے چہل قدمی کرنے والے 3 افراد آسمانی بجلی کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئے۔ سعودی عرب کے کئی صوبوں میں شدید گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ بارش سے کئی وادیوں میں سیلاب آگیا۔جازان کے علاقے کے بہت سے محلوں میں موسم کا اتار چڑھاؤ دیکھا گیا۔ موسلا دھار بارش ہوتی رہی۔ سول ڈیفنس ڈائریکٹوریٹ نے پہلے ہی بارش اور گرج چمک کے خطرات کے بارے میں خبردار کردیا تھا۔ تمام شہریوں سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا کہا گیا تھا۔سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے اپنی رپورٹ میں توقع ظاہر کی ہے کہ سعودی جازان اور عسیر کے علاقوں کے کچھ حصوں میں تیز ہواؤں اور ژالہ باری کے ساتھ گرج چمک کا بھی امکان ہے۔