سعودی عرب کا عمرہ سیزن اورجی سی سی ممالک کے لیے اجازت نامے شروع کرنے کااعلان

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –12 JULY      

ریاض،12جولائی :سعودی عرب کی وزارتِ حج و عمرہ نے عمرہ سیزن کے باضابطہ آغاز کا اعلان کیا ہے اور مملکت کے شہریوں ، رہائشیوں اور خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے مکینوں کے لیے عمرہ اجازت ناموں کا اجراء￿ شروع کر دیا ہے۔سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) نے خبر دی ہے کہ سعودی شہریوں اور مکینوں کے ساتھ ساتھ جی سی سی ممالک کے زائرین اب نْسْک یا توکلنا موبائل ایپلی کیشنز کے ذریعے عمرے کے ضروری اجازت نامے حاصل کرسکتے ہیں۔ان موبائل ایپلی کیشنز کے ذریعے درخواستوں پر عمل درآمد مسلم عازمین حج کے تجربے کو بہتر بنانے اور سعودی ویڑن 2030 کے مقاصد واہداف سے ہم آہنگ کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔نْسْک ایپلی کیشنز کو عمرہ زائرین کے اجازت نامے حاصل کرنے کے عمل کو آسان بنانے کے لیے تیار کیا گیا ہے تاکہ گنجائش کے مطابق زائرین کو اجازت نامے جاری کیے جاسکیں۔توکلنا پلیٹ فارم کے ساتھ نْسْک ایپلی کیشن کو ضم کردیا گیا ہے۔اس سے حکام اجازت نامے کے لیے درخواست دینے والے افراد کی صحت کی حالت کی تصدیق کرسکتے ہیں۔وزارتِ حج و عمرہ نے سعودی عرب سے باہر کے ممالک کے عمرہ زائرین کو خوش آمدید کہنے کے فیصلے کا بھی اعلان کیا ہے۔عمرے کے لیے الیکٹرانک ویزے متعارف کرائے گئے ہیں تاکہ بین الاقوامی عازمینِ عمرہ کے مملکت میں داخلے کے عمل کو تیز کیا جا سکے اور وہ بآسانی اپنا مقدس سفر شروع کر سکیں۔