TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -03 JULY
روہتاس، 3 جولائی:بہار کے روہتاس ضلع میں سون ندی میں گذشتہ 29 جون کی رات بالو لوڈنگ کے دوران 28 ٹرک پھنس گئے تھے۔ ان ٹرکوں کو 5ویں روز بھی نہیں نکالا جا سکا ہے۔ جس کی وجہ سے اب ٹرک مالکان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے۔ ایسے میں ٹرک مالکان نے خودکشی کی دھمکی دی ہے۔ ساتھ ہی ٹرک مالکان نے مقامی انتظامیہ پر لاپرواہی کا الزام بھی لگایا ہے۔
اندراپوری تھانہ علاقہ کے کٹار میں واقع بالو گھاٹ سے سون ندی میں کان کنی کے دوران ریت لوڈ کرنے گئے تقریباً 28 ٹرک سون ندی میں پانی کی سطح بڑھنے کی وجہ سے پھنسے ہوئے ہیں۔ جس میں ایک ٹرک لاپتہ ہے۔ لیکن پھنسے ہوئے ٹرک چوتھے روز بھی نہیں نکالے جا سکے۔حالانکہ ڈہری سی او انامیکا کماری کی قیادت میں ٹرکوں کو نکالنے کے لیے 30 جون کی صبح سے ریسکیو ا?پریشن جاری ہے۔
ٹرکوں کو نکالنے کے لیے سون ندی میں 30 میٹر سیمنٹ بھری بوریوں سے سڑک بنائی گئی ہے۔ لیکن پانی کی سطح مسلسل بڑھنے سے یہ بوری بھی بہہ رہی ہے۔ جس کی وجہ سے پھنسے ٹرکوں کو نہیں نکالا جا سکا۔ ٹرک مالکان کا کہنا ہے کہ گزشتہ 4 روز سے ٹرک پھنسے رہنے کی وجہ سے اب ان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے اور وہ نا امید ہو چکے ہیں۔ ایسے میں پانی کی سطح جس طرح سے مسلسل بڑھ رہی ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ اب ٹرکوں کو نکالنا مشکل ہو جائے گا اور کہیں ان کے ٹرک پانی میں نہ بہہ جائیں۔
گھاٹ ا?پریٹر نے مقامی انتظامیہ سے پیپا پل کا انتظام کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ تاکہ پھنسے ہوئے ٹرکوں کو کامیابی سے نکالا جا سکے۔ دوسری طرف دہری کے ایس ڈی ایم انیل کمار سنہا اور سی او انامیکا کماری دیررات پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا اور اندرا پوری بیراج کے حکام سے بات کی۔ ایس ڈی ایم نے بتایا کہ پھنسے ہوئے 27 ٹرکوں کے لیے ریسکیو ا?پریشن لگاتار چلایا جا رہا ہے۔ 8 ٹرکوں کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا ہے۔ ساتھ ہی گھاٹ ا?پریٹر کو پھنسے ہوئے ٹرکوں کو جلد سے جلد نکالنے کی ہدایت دی گئی ہے۔