TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -03 JULY
نئی دہلی ،03جولائی:سپریم کورٹ ہائی ٹیک ہو گئی ہے۔ پیپر لیس گرین کورٹ روم شروع ہو گیا ہے۔ 73 سال کی تاریخ میں اب ہندوستانی عدلیہ مکمل طور پر ہائی ٹیک بننے کا آغاز ہے۔ آج سے سپریم کورٹ کی پہلی تین عدالتیں گرین ہائی ٹیک عدالتیں بن گئیں۔عدالت میں نہ فائلیں ہوں گی اور نہ ہی کمرہ عدالت میں سپریم کورٹ کے 50 سال کے فیصلوں کی کتابیں ہوں گی۔ یہ ڈی وائی سی جی وائی چندر چوڑ کی ایک نئی پہل ہے۔ کمرہ عدالت میں بڑی ایل سی ڈیز بھی لگائی گئی ہیں۔ وکلاء لیے بھی ہائی ٹیک سہولیات موجود ہیں۔ مشینوں کے ذریعے ججوں کو کاغذات دکھائے جا سکتے ہیں۔ ججز بھی مختلف فیصلوں کو قانون کی کتابوں کے بجائے ڈیجیٹل طریقے سے دیکھ سکیں گے۔ عدالت 1 سے 5 کے علاوہ راہداری، میڈیا روم، ویٹنگ روم وغیرہ میں فریقین، وکلاء اور میڈیا پرسنز کے لیے وائی فائی شروع کر دی گئی ہے۔