سہرسہ میں ایمس کی مانگ کو لے مکمل طور پر سہرسہ بند آج

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –30 JULY      

سہرسہ/30 جولائی (سالک کوثرامام)سہرسہ میں ایمس کی تعمیر کو لے کر سالوں سے آواز اٹھائی جارہی ہے مگر آج تک اس جانب حکومت کے ذریعے کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا گیا ،حکومت اس مانگ کو جس شدت سے نکار رہی اس سے کہیں زیادہ زوردار انداز میں سہرسہ ضلع کی عوام اس مانگ کو اٹھارہی ہے اب اس کو لے سابق ممبر پارلیمنٹ آنند موہن بھی میدان میں آگئے ہیں اور تمام پارٹیوں کے ساتھ مل کر کل یعنی 31 جولائی کو کمل طور پر سہرسہ کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے اس کیلیے لگاتا ر لوگوں کو جوڑنے کی کوششیں جارہی ہیں اسی کے پیش نظر آج ایمس نرمان سنگھرش سمیتی کے زیراہتمام میونسپل کونسل سمری بختیار پور ہائی اسکول کلا بھون میں سابق ایم پی آنند موہن کی قیادت میں ایک آل پارٹی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ میونسپل کونسل کے ڈپٹی چیئرمین کے نمائندے وکاس کمار وکی نے سابق رکن اسمبلی کو پھولوں کی چادر چڑھا کر مبارکباد دی۔میٹنگ کی نظامت سابق مکھیا انیل کمار یادو نے کی۔