شرد پوار اجیت پوار کے درمیان مہا زآرائی نا گریز

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -05 JULY      

ممبئی ،05جولائی :سینئر رہنما شرد پوار اور اس کے بھتیجے اجیت پوار جس نے پارٹی کے خلاف بغاوت کرکے ریاستی سرکار میں شمولیت کے درمیان پارٹی کی قیادت کی جنگ میں شدت آگئی ایک طرف آج ایک میٹنگ میںاجیت پوار نے 28ممبران اسمبلی کی حمایت کا دعوی کیا ۔ یہ سارے ممبران اسمبلی ان کی طرف سے بلائے گئے میٹنگ میں شامل رہے جس میں شرد پوار کے قریبی ساتھی پرفل پٹیل اور چھگن بوجھ بل بھی رہے دوسری طرف شرد پوار نے بھی ممبئی میں ایک اپنے حماتیوں کی ایک میٹنگ طلب کی اور اس میٹنگ میں بھی 14ممبران اسمبلی شامل تھے۔یہ سیاسی ڈرامہ مانع خیز موڑ اختیار کر گیا کیونکہ اجیت پووار نے دعوی کیا تھا کہ ان کے ساتھ 40سے زائد ممبران شامل رہے ۔ اور اگر ان کے پاس اس سے کم ممبر ہونگے تو ان کے ممبران نا اہل ہو جائیں گے ۔ باغی ممبران نے بھی اپنے اسٹیج کے پیچھے شرد پوار کی تصویر رکھی تھی ۔ 83سالہ شرد پوار نے کہا کہ باغی لوگوں نے ان کے ساتھ دھوکا دیا ہے اور میرے نام کا سیاسی استحصال کر رہے ہیں ۔شرد پوارا نے جو میٹنگ بلوائی تھی اس میں 14ممبران اسمبلی نے شرکت کی اس میں ان کے ساتھ ان کی بیٹی سپریا سورے بھی تھی شرد پوار نے پہلے بھی 9باغی ممبروں کو پارٹی سے خارج کیا ۔ انہوں نے الیکشن کمیشن کو بھی کہا کہ وہ باغی رہنمائوں کی طرف سے کوئی بھی درخواست قبول نہ کریں ۔