TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –30 JULY
لکھنو،30جولائی:مقتول عتیق احمد کے وکیل کو اترپردیش پولیس نے ایک عالی شان ہوٹل سے کل رات گرفتار کیا ۔ وکیل وجے مشرا کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ امیش پال کے قتل کے سلسلے میں بہت جانکاری رکھتے ہیں ۔ امیش پال کو دل دہاڑے قتل کیا گیا ۔ وجے مشرا کے خلاف بتھ خوری کا بھی الزام ہے ان کے خلاف پریاگ راج میں ایک کیس بھی درج کیاگیا ہے۔جس میں کہاگیاکہ ا س نے عتیق احمد اور انکے بھائی اشرف کی طرف سے پیسے اصول کئے۔ وجے مشرا عورت کے ساتھ ایک ہوٹل میں تھا ۔ یہ بھی بتا یا گیا ہے کہ وجے مشرا اس وقت اسپتال کے پاس موجود تھے جب اشرف اور عتیق پر گولیاں چلائی گئیں۔