TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –12 JULY
ہرارے، 12 جولائی: فٹ بال کی عالمی گورننگ باڈی فیفا نے زمبابوے کے عالمی ٹورنامنٹس میں شرکت پر عائد پابندی ختم کر دی ہے۔ ملک کے کھیل، فن و ثقافت کی وزیر کرسٹی کوونٹری نے منگل کو مذکورہ بالا معلومات دی۔
کوونٹری نے ہرارے میں ایک پریس کانفرنس میں 18 ماہ کی معطلی کے خاتمے کوپرجوش اور ناقابل یقین قرار دیا۔فیفا نے کینیڈا، میکسیکو اور امریکہ میں ہونے والے اگلے ورلڈ کپ کے لیے افریقی کوالیفائرز کے ڈرا سے صرف دو دن قبل پیر کو پابندی ہٹا لی ہے ۔آپ کو بتاتے چلیں کہ فیفا نے کھیل کو چلانے میں حکومتی مداخلت کے سبب زمبابوے کو فروری 2022 میں بین الاقوامی فٹبال میں شرکت سے روک دیا تھا۔
کوونٹری نے کہا ، ’’ہمارے کھلاڑی اپنے خوابوں کو پورا کرنے کے لئے وہاں واپس آنے کے موقع کے مستحق ہیں اور وہ ایسا ہی کرنے جا رہے ہیں‘‘۔
گزشتہ سال یہ پابندی افریقی ملک کے اسپورٹس اینڈ انٹرٹینمنٹ کمیشن کی جانب سے بدعنوانی، دھوکہ دہی اور خواتین ریفریز کے ساتھ جنسی زیادتی سمیت مختلف الزامات کا حوالہ دیتے ہوئے زمبابوے فٹ بال ایسوسی ایشن (زین آئی ایف اے ) کے بورڈ کو معطل کرنے کا فیصلہ لیا گیا تھا۔
پیر کو فٹ بال کی عالمی گورننگ باڈی فیفا نے نئے بورڈ کے انتخاب تک زیڈ آئی ایف اے کو چلانے کے لیے نارملائزیشن کمیٹی کی تقرری کی ہدایت کی جس کے بعد عبوری طور پرزیڈ آئی ایف اے کے امور چلانے کے لیے چار رکنی ٹیم مقرر کی گئی ہے۔
کوونٹری نے کہا،’’مجھے امید ہے کہ ہم سب اس موقع کو دونوں ہاتھوں سے لیں گے اوریہ یقینی بنانے کے لئے پوری رفتار سے آگے بڑھیں گے تاکہ زمبابوے فٹ بال کی دنیا میں ایک عالمی ایونٹ بن جائے‘‘۔