لائیوالیکشن سے قبل نئے پروگرام کی حمایت کے لیے آئی ایم ایف وفد کی عمران خان سے ملاقات

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -07 JULY      

اسلام آباد ،07جولائی:راولپنڈی پولیس نے فوج، آئی ایس آئی دفاتر اور کنٹونمنٹ علاقے میں توڑ پھوڑ کے پہلے سے درج تین مقدمات میں سابق وزیراعظم عمران خان کو نامزد کر دیا ہے
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڈ نے کہا ہے کہ پاکستان میں عام انتخابات وقت مقررہ پر ہوں گے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں سول اور عسکری قیادت کے میل جول سے چلنے والا ہائبرڈ نظام ملک کو تاریکی کی طرف دھکیل رہا ہے کیونکہ ایک شخص یعنی آرمی چیف کے پاس ’ویٹو پاور‘ ہیعالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کا وفد آج ملک کی سیاسی جماعتوں کے نمائندوں سے ملاقات کرے گا۔نمائندہ آئی ایم ایف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہیکہ آئی ایم ایف کا وفد پاکستان کی بڑی سیاسی جماعتوں کے نمائندوں سے ملاقات کرے گا جس میں مسلم لیگ (ن)، پی پی اور پی ٹی آئی کے نمائندوں سے ملاقات ہو گی۔نمائندہ آئی ایم ایف کا کہنا ہیکہ ان ملاقاتوں کا مقصد انتخابات سے پہلے آئی ایم ایف کے نئے سپورٹ پروگرام کے لیے ان کی حمایت کی یقین دہانی حاصل کرنا ہے۔دوسری جانب سے پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما حماد اظہر نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف سے چند روز پہلے آئی ایم ایف کی ٹیم نے رابطہ کیا۔انھوں نے کہا کہ ’آئی ایم ایف کے ساتھ نو ماہ کا سٹینڈ بائی معاہدے کا مسودہ اگلے ہفتے آئی ایم کے بوڑد کے سامنے واشنگنٹن میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔’اس سلسلے میں تحریک انصاف سے معاہدے کی حمایت کے لیے درخواست کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں آج آئی ایم ایف کی ٹیم زمان پارک میں پارٹی چیئرمین عمران خان اور ان کی معاشی ٹیم سے ملاقات کرے گی۔انھوں نے کہا کہ ’ملاقات میں آئی ایم ایف کے پاکستان میں موجود حکام شرکت کریں گے اور بیرون ملک میں مقیم حکام ورچوئلی شرکت کریں گے۔اس بارے میں بی بی سی سے بات کرتے ہوئے ماہرِ معیشت اور صحافی شہباز رانا کا کہنا ہے کہ ’جب کسی ملک میں سیاسی عدم استحکام ہوتا ہے تو آئی ایم ایف سیاسی جماعتوں سے مشاورت کرتا ہے۔پاکستان میں سالانہ بنیادوں پر ہفتہ وار مہنگائی میں 28.55 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔وفاقی ادارہ شماریات کے جمعے کے روز جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق مہنگائی کی یہ شرح موجودہ ہفتے میں گذشتہ سال جولائی کے اس ہفتے کے مقابلے میں ریکارڈ کی گئی ہے۔اس سال جون کے مہینے کے آخری ہفتے کے مقابلے میں بھی ہفتہ وار مہنگائی میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو ایک ہفتے میں 0.70 فیصد بڑھ گئی۔سالانہ بنیاد پر آٹے اور چائے کی قیمت میں سو فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اسی طرح چاول، آلو اور چکن کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ دیکھا گیا۔ ہفتہ وار بنیاد پر ٹماٹر، آلو، پیاز اور آٹے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔انسداد دہشتگردی عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جناح ہاؤس حملہ سمیت دیگر مقدمات میں عبوری ضمانت میں 21 جولائی تک توسیع کر دی ہے تاہم عدالت نے انھیں 14 جولائی کو اپنے خلاف مقدمات کی تفتیش میں شامل ہونے کا حکم دیا ہے۔عمران خان آج لاہور کی انسدادِ دہشتگردی عدالت میں پیش ہوئے جہاں جج اعجاز احمد بٹر نے ’تفتیش میں شامل نہ ہونے پر‘ ان سے ناراضگی کا اظہار کیا۔عدالت کی جانب سے عمران خان کو روسٹرم پر بلا کر ان سے استفسار کیا گیا کہ آپ ابھی تک تفتیش میں شامل کیوں نہیں ہوئے۔ اس پر عمران خان نے وضاحت کی کہ وہ روزانہ کسی نہ کسی عدالت میں پیش ہو رہے ہیں جس کے باعث وہ تفتیش میں شامل نہیں ہو سکے۔عدالت نے انھیں ہدایت کی کہ وہ فہرست پیش کریں کہ وہ کب کب عدالت میں پیش ہوئے ہیں؟ عمران خان نے کہا کہ وہ ابھی تفتیش میں شامل ہونے کے لیے تیار ہیں۔عمران خان نے کہا کہ پولیس ان کی رہائش گاہ پر تفتیش کر لے، عمران خان نے بتایا کہ آج آئی ایم ایف کا وفد مجھے ملنے کے لیے آ ریا ہے اس لیے وہ آج تفتیش میں شامل نہیں ہو سکتے۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ مناسب ہے تفتیش کے لیے پولیس ہیڈ کوارٹر چلے جائیں۔عدالت نے عمران خان کو ہدایت کی کہ وہ 14 جولائی کو اپنے خلاف مقدمات کی تفتیش میں شامل ہوں۔اسلام آباد کی ایک مقامی عدالت نے تحریک انصاف کے سابق رہنما فواد چودھری کے خلاف سرکاری ملازمین کو اداروں کے خلاف اْکسانیکے کیس میں 14 جولائی کو فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے ملزم کو اس تاریخ پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کر دی ہے۔اس کیس کی سماعت ایڈیشنل اینڈ سیشنز جج طاہر عباس سپرا نے کی جبکہ اس موقع پر فواد چوہدری بھی اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت میں موجود تھے۔فواد چوہدری کو عدالت میں دیکھ کر جج نے ریمارکس دیے کہ ’موسم اچھا ہو گیا ہے۔‘ جس پر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ’موسم تو اچھا ہو گیاہے، مگر ہم بھی لگے ہوئے ہیں۔سماعت کے آغاز پر فواد چوہدری کے وکیل فیصل چوہدری کی جانب سے کیس کے دستاویزات مہیا کرنے کی درخواست دائر کی گئی اور کہا کہ انھیں تاحال کیس کے مکمل دستاویزات فراہم نہیں کیے گئے ہیں۔اس پر سرکاری پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ ان کے پاس اس وقت کیس کی مکمل فائل موجود نہیں ہے اور یہ کہ وہ کیس کی فائل دیکھ کر ہی کوئی دلائل دے سکتے ہیں۔فیصل چوہدری نے عدالت سے استدعا کی کہ انھیں اس کیس میں 10 محرم کے بعد کی تاریخ دیں۔دلائل کے بعد عدالت نے 14 جولائی کو فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے فواد چوہدری کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔پاکستان میں سپریم کورٹ کی تاریخ کی دوسری خاتون جج جسٹس مسرت ہلالی جمعہ کی صبح اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔سپریم کورٹ میں منعقد ہونے والی تقریب کے دوران چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے جسٹس مسرت ہلالی سے عہدے کا حلف لیا۔حلف برداری تقریب میں سپریم کورٹ کے ججوں کے علاوہ اٹارنی جنرل منصور عثمان، سرکاری لا افسران، وکلا اور سپریم کورٹ سٹاف نے شرکت کی۔یاد رہے کہ جسٹس مسرت ہلالی پشاور ہائیکورٹ کے پہلی چیف جسٹس ہونے کا اعزاز بھی رکھتی ہیں اور انھیں حال ہی میں سپریم کورٹ میں تعینات کرنے کا فیصلہ ہوا تھا۔