لوک سبھا انتخابات کی تیاریوں کے پیش نظر بی جے پی کی اہم میٹنگ

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -07 JULY      

نئی دہلی ،07جولائی:لوک سبھا انتخابات کی تیاریوں کے پیش نظر بی جے پی کی ایک اہم میٹنگ جاری ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ بی جے پی مورچوں کے صدور اور تینوں زونوں (مشرق، شمالی اور جنوبی) کے جنرل سکریٹریوں کے ساتھ میٹنگ کر رہی ہے۔ مشرقی زون کی میٹنگ کل یعنی 6 جولائی کو گوہاٹی میں ہوئی ہے۔ جس میں بہار، جھارکھنڈ اور اڈیشہ کے علاوہ مغربی بنگال، اروناچل پردیش، سکم، ناگالینڈ، منی پور، میزورم، میگھالیہ، تریپورہ اور آسام کی ریاستوں کی تنظیم کا جائزہ لیا گیا۔شمالی علاقوں کی میٹنگ آج یعنی 7 جولائی کو دہلی میں ہو رہی ہے۔ جس میں ہماچل پردیش، پنجاب، چندی گڑھ، راجستھان، جموں و کشمیر، لداخ، گجرات، دمن دیو-دادر نگر حویلی، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، اتراکھنڈ، دہلی، ہریانہ اور اتر پردیش جیسی ریاستوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی 8 جولائی کو حیدرآباد میں جنوبی علاقہ کے قائدین کے ساتھ میٹنگ ہوگی۔ اس خطے میں کیرالہ، تمل ناڈو، کرناٹک، تلنگانہ، آندھرا پردیش، مہاراشٹر، ممبئی، گوا، انڈمان اور نکوبار، پڈوچیری اور لکش دیپ شامل ہیں۔