TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –10 JULY
سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) بہار حکومت کی وزیر انیتا دیوی نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت نے دو کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا تھا، 15 لاکھ روپئے دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن آج تک نہیں ملا ۔ اب عوام کے گیس کی سبسڈی بھی ختم کر دی گئی ہے ۔ دال سے لیکر سبزی تک غریبوں کی تھالی سے غائب ہونے لگی ہے، مہنگائی اس قدر بڑھ گئی ہے کہ عام آدمی بہت پریشان نظر آرہا ہے، روزگار نہ ہونے کی وجہ سے نوجوان ادھر ادھر بھٹکتے نظر آرہے ہیں ۔ مرکزی حکومت صرف مندر مسجد کے جال میں پھنسا کر اپنی سیاسی روٹیاں سیک رہی ہے، ریاستی جنرل سکریٹری کم نوکھا اسمبلی
امیدوار ناگیندر چندرونشی نے کہا کہ ملک میں اب ایمرجنسی جیسا حال ہے، مرکز میں بیٹھی بی جے پی حکومت عوام کو گمراہ کرکے اپنی سیاسی روٹیاں سیکنے میں لگی ہوئی ہے، جب بھی الیکشن قریب آتا ہے وہ عوام کو غلط ڈھنگ سے بھڑکانے کے لئے غلط ہتھکنڈے اپنانے لگتی ہے، بہار میں مرکزی موجودہ سرکار کے ذریعہ نو سالوں میں ایک بھی فیکٹریاں نہیں لگائی گئیں ۔ جسکا سنگ بنیاد لالو پرساد کے علاقے میں رکھا گیا تھا اسکا کام بھی مرکزی حکومت نے شروع نہیں کیا ۔ دوسری طرف جے ڈی یو لیڈر رنکو سنگھ نے کہا کہ مرکز میں بیٹھی حکومت صرف عوام کو دھوکہ دے رہی ہے اس مرتبہ نہ صرف روہتاس ضلع بلکہ شاہ آباد سے بھی لوگ لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کو ووٹ نہیں دینگے ۔ پروگرام کی صدارت آر جے ڈی بلاک صدر اختر جمال اور مظامت جے ڈی یو بلاک صدر روپیش چندرونشی نے کی ۔
عظیم اتحاد کی ورکرس کانفرنس کے دوران چیف کونسلر رادھے شیام سنگھ، نوین دوبے، وجئے پٹیل، راجہ رام پٹیل، راجہ بابو، دلیپ رام، محمد ستار انصاری، آفتاب عالم، بھیم سنگھ، انیل پٹیل، سنجئے کمار عرف بھولا جی، سریندر شرما، سوگریو سنگھ، ہری نارائن یادو، غلام محمد، غوس ہاشمی، پون یادو، اشوک سنگھ، لال بابو چودھری، یوگیش چودھری، ببلو برہمن، نیاز اشرفی کے علاوہ کئی کارکنوں نے خطاب کیا ۔