ملائیکہ اپنی والدہ کے ساتھ اسپتال میں داخل والد سے ملنے پہنچی

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -06 JULY      

ممبئی ،06جولائی : حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں ملائیکہ اسپتال سے باہر آتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ اس دوران اس کی ماں بھی اس کے ساتھ ہے جس کا ہاتھ اس نے پکڑ رکھا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ وہ اپنے والد انیل اروڑہ سے ملنے آئی تھی۔انیل اروڑہ کب اور کس وجہ سے اسپتال میں داخل ہیں اس بارے میں ابھی تک کوئی معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔ نہ ہی ملائکہ اور نہ ہی ان کے اہل خانہ نے ان کی صحت کے حوالے سے کوئی سرکاری بیان جاری کیا ہے۔ملائیکہ نے اسپتال سے نکلتے وقت بھی کسی سے بات نہیں کی، وہ خاموشی سے اپنی والدہ کے ساتھ گاڑی میں چلی گئیں۔ بتادیں کہ ملائکہ اپنے والدین کے بہت قریب ہیں، وہ اکثر ان کے ساتھ تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔