منگنی کی تقریب جنازے میں تبدیل، منگیتر کیساتھ رقص کرتا 22 سالہ نوجوان چل بسا

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –30 JULY      

قاہرہ، 30 جولائی :مصر کے ایک گھر میں اس وقت صفِ ماتم بچھ گئی جب 22 سالہ خوش باش نوجوان اپنی منگنی کے روز اچانک انتقال کرگیا۔مصر کے شمال مشرق میں واقع پورٹ سعید گورنری میں ایک منگنی کی تقریب منعقد ہوئی جو کہ نوجوان صہیب خالد کی تھی، تقریب کے دوران صہیب اپنی منگیتر کے ساتھ رقص کے دوران کے اچانک گر گیا۔بھرے ہال میں جب صہیب گرا تو اسے فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اس کی موت کی تصدیق کی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ طبی معائنے کے مطابق موت کی وجہ اچانک حرکت قلب بند ہونا تھا۔جواں سال موت کی خبر سن کر علاقے میں کہرام مچ گیا، اہلخانہ کے مطابق صہیب گزشتہ کئی دن سے اپنی منگنی کی تیاریوں میں مصروف تھا اور کافی پرجوش بھی تھا۔