موسم میں بہتری کے بعد امرناتھ یاترا بالتل بیس کیمپ سے شروع

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –10 JULY      

جموں، 10 جولائی : مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر میں موسم میں بہتری کے بعد سالانہ امرناتھ یاترا پیر کی صبح بالتل بیس کیمپ سے دوبارہ شروع ہوئی۔ ایک اہلکار کے مطابق انتظامیہ نے یاتریوں کی سہولت کے لیے ہیلی کاپٹر کی خدمات بھی دوبارہ شروع کر دی ہیں۔ یاترا اتوار کی دو پہر پہلگام بیس کیمپ سے دوبارہ شروع ہوئی تھی۔واضح ہو کہ یاترا کو جمعہ کو جموں و کشمیر میں بڑے پیمانے پر بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ضلع اننت ناگ کے روایتی 48 کلومیٹر پہلگام اور گاندربل ضلع میں 14 کلومیٹر کا بالتل راستے سے معطل کر دیا گیا تھا۔ امرناتھ گپھا کے مقام پر ہلکی برفباری ریکارڈ کی گئی جبکہ جموں۔سرینگر قومی شاہراہ اور مغل روڈ بھی دو دِن گاڑیوں کی آمدرفت کے لئے بند رہی۔