TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -03 JULY
لندن ،۳؍جولائی: میریلیبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) نے کرکٹ آسٹریلیا سے معافی مانگ لی ہے۔لارڈز ٹیسٹ کے دوران جونی بیرسٹو تنازع پر آج آسٹریلوی کھلاڑیوں کے ساتھ چند ایم سی سی ممبران کا جملوں کا تبادلہ ہوا۔لارڈز ٹیسٹ میں رن آؤٹ تنازع شدت اختیار کرگیا۔کرکٹ آسٹریلیا نے لارڈز ٹیسٹ کے دوران لانگ روم میں جملوں کے تبادلے پر میلبرن کرکٹ کلب سے رابطہ کیا تھا۔کرکٹ آسٹریلیا نے ایم سی سی سے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔ایم سی سی نے کرکٹ آسٹریلیا سے معافی مانگ لی اور کہا کہ جملوں کا تبادلہ دوبارہ نہیں ہوا، کسی کو گراؤنڈ سے نکالنا مناسب نہیں ہوگا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی کھلاڑیوں کے ساتھ مبینہ طور پر ایم سی سی ممبران نے بد زبانی کی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی کھلاڑیوں سے ایم سی سی ممبران نے مبینہ طور پر ہاتھا پائی کرنے کی بھی کوشش کی۔