نئی دہلی میں بارش کا 20 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -09 JULY      

نئی دہلی،09 جولائی : دارالحکومت نئی دہلی میں بارش کا 20 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ نئی دہلی میں شدید بارشیں ہوئی ہیں جس سے ہر جگہ پانی جمع ہوگیا ہے۔ 9 گھنٹے میں ایک سو 26 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جس کے باعث شہر کے کئی حصے ڈوب گئے۔پانی جمع ہونے کی وجہ سے سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں جب کہ ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ بارش کی وجہ سے حادثے میں ایک خاتون جان سے بھی گئی، محکمہ موسمیات نے شہر میں مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔