نالندہ میںجرائم کی منصوبہ بندی کرتے 6؍گرفتار

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –26 JULY      

بہار شریف (محمد دانش) استھاواں تھانہ حلقہ کے اویائو بازار میں واقع دکچھن بہار گرامین بینک میں 18 جولائی کو ہوئی ڈکیتی کا پولیس نے خلاصہ کیا ہے۔ نالندہ پولیس نے 6 بدمعاشوں کو گرفتار کر نے میں کامیابی حاصل کی ہے ۔ پولیس کپتان اشوک مشرا نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرکے مذکورہ باتوں کی جانکاری دی۔پولیس کپتان نے کہا کہ کل رات اطلاع ملی تھی کہ ہتھیاروں سے لیس کچھ کرائم اہلکار استھاواں تھانہ علاقہ کے چولیہاری موڑ کے پاس جمع ہوئے ہیں تاکہ مجرمانہ وارداتوں کو انجام دیں۔ اطلاع پر تھانہ کی پولیس کے تعاون سے بہاری موڑکے قریب پہنچ کر محاصرہ کیا گیا تو موقع پر واردات کی منصوبہ بندی کرنے والے کل 6 مجرموں کو دیسی پستول اور زندہ گولیوں سمیت حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی گئی۔ گرفتار ملزمان نے اپنا جرم قبول کرلیا۔ بینک ڈکیتی کے واقعہ میں دیگر جرائم پیشہ افراد بھی ملوث ہیں، جن کی گرفتاری اور لوٹی ہوئی رقم کی وصولی ایس آئی ٹی کے ارکان کر رہے ہیں۔ گرفتار ملزمان کی مجرمانہ تاریخ بھی مل گئی ہے۔بدمعاشوں کے پاس سے دیسی پستول 6، زندہ کارتوس 14،لوٹے گئے 4 لاکھ 12700 ، واردات میں استعمال ہونے والی 3 اپاچی موٹر سائیکلیں برآمد کیا گیا ہے ۔گرفتار لوگوں میں نشانت کمار ،دھننجئے کمار نٹ ،گولو کمار ،سچن کمار،راہول ٹھٹھیرا،روی کمار شامل ہے ۔چھاپہ ماری ٹیم میں صدر ڈی ایس پی ڈاکٹر شبلی نعمانی کے علاقہ استھاواں تھانہ کے سرکل انسپکٹر اور ڈی آئی یو کی ٹیم شامل رہی ۔