نگر نگم حلقہ کے نالوں پرتجاوزات سے آبی نکاسی پر منفی اثر:گریما

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -04 JULY      

بتیا،4؍جولائی (انیس الوریٰ)نگر نگم حلقہ کے وارڈ نمبر16,24اور 26میں جاری خاص نالوں کی مینول اڑاہی کا میئر گریما دیوی سکاریا نے منگل کو معائنہ کیا۔ اس موقع پر انھوں نے لوگوں سے کہا کہ نگر نگم کی آبی نکاسی کا نظام عوام کے تعاون کے بغیر کبھی کامیاب نہیں ہوسکتا۔ کیونکہ پورے نگر نگم حلقہ کے نالوں پر تجاوزات کا ہماری آبی نکاسی کے نظام پر منفی اثر پڑ رہا ہے۔انھوں نے مثال دے کر بتایا کہ کمل ناتھ نگر اور کچھ اور حلقوں میں تجاوزات کو لوگوں کے ذریعہ خود سے ہٹا لینے سے بہتر طریقے سے آبی نکاسی پہلے کے مقابلہ میں زیادہ منظم ہو گئی ہے۔ محتر مہ سکاریا نے کہا کہ سب کو پتا ہے گذشتہ سالوں میں کمل ناتھ نگر ہلکی برسات میں بھی آبی جمائو کا مرکز بنتا رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ برسات کا موسم شروع ہو جانے کے درمیان انتظامی طور پر پیمائش کرا کر تجاوزات ہٹانے سے درجنوں لوگوں کی پریشانی بڑھ جائے گی ۔ ایسے میں میں سبھی معزز نگر پارشد اور اپنے سماج کے بیدار لوگوں سے اپیل کروں گی کہ آبی جمائو کی وجہ بننے والے نالوں کے جام پوائنٹ کو سماجی طور پر ہی کلیر کرنا یقینی بنائیں تاکہ برسات میں منظم آبی نکاسی ہو سکے۔ کوئلہ ڈپو مین نالہ ، کیدار پانڈے اسکول کے سٹے مین نالہ،پنجرا پول گئو شالہ کے پیچھے مین نالہ، نیو کالونی مین نالہ وغیرہ کی مینول صفائی کے موقع پر سیٹی منیجر اروند کمار ، سیٹی منیجر روی امر ناتھ ، گھاری انچارج تبریز عالم ، صفائی انچارج ظلم ساہ، اما شنکر کمار وغیرہ موجود رہے۔