TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –26 JULY
نئی دہلی ،26جولائی:اسپیکر اوم بربلا نے کانگریس کی طرف حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کو پیش کرنے کی اجازت دی اور لیکن ابھی تک اس پر ووٹنگ اوربحث کے لئے وقت مقررنہیں کیا ہے۔ پارلیمنٹ کے دونوں ایواونوں کی کارروائی منی پور مسئلے پر ٹھپ ہوگئی ہے۔ عدم اعتماد کا تحریک کانگریس کے گوروگگوئی نے پیش کی اور ا سکے لئے 50ممبران پارلیمنٹ کی حمایت حاصل ہونی چاہئے۔ جس اسپیکر نے اس تحریک کے بارے میں اپوزیشن جماعتوں سے پوچھا تو ا سکے حق میں محترمہ سونیا گاندھی ،فاروق عبداللہ ڈ ی ایم کے کے ٹی آر بابو اور این سی پی کے سپریا سولے نے تحریک عدم اعتماد کی تائید کی ۔ بھارت راشٹریہ سمیتی کی طرف سے ایک اور عدم تحریک پیش کی گئی لیکن اس کو رد کردیا گیا ۔ این ڈی اے کو تحریک عدم اعتماد کو رد کرنے میں مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑا یگا چونکہ اس کو 331ممبروں کی حمایت حاصل ہے جب کہ اپوزیشن کے پاس صرف 144ممبرہیں اپوزیشن جماعتو کا کہنا ہے کہ انہیں یہ پتہ ہے کہ وہ یہ تحریک عدم اعتماد نہیں جیتیں گے لیکن وہ یہ باور کرانا چاہتے ہیں کہ حکومت کس طرح منی پور کے مسئلے پر ناکام ہوئی ہے۔ اس تحریک پر وزیراعظم مودی کو بھی بحث میں حصہ لینا پڑیگا جو ابھی تک منی پور مسئلے پر خاموش ہیں ۔ اور وزیرداخلہ بحث میں حصہ لینے کے لئے تیار ہیں ۔