TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -06 JULY
بھوپال، 6 جولائی: وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے جمعرات کی صبح یہاں مدھیہ پردیش کے سیدھی میں غیر انسانی سلوک کا شکار ہونے والے قبائلی نوجوان دشمت راوت سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ چوہان نے متاثرہ شخص کی آرتی اتاری، پاو?ں دھوئے، شال پہنا کر عزت افزائی کی اور معافی مانگی۔سیدھی پیشاب واقعہ کا شکار دشمت صبح تقریباً 10 بجے وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پہنچا۔ اس واقعے سے رنجیدہ وزیر اعلیٰ چوہان نے دشمت راوت سے کہا، ‘میرا دل اداس ہے۔ یہاں آپ کا درد بانٹنے کی کوشش ہے۔ میں آپ سے معافی مانگتا ہوں۔ میرے لیے جنتا (عوام) ہی بھگوان ہے۔
قابل ذکر ہے کہ منگل کو مبینہ طور پر بی جے پی لیڈر پرویش شکلا کا دشمت سنگھ کے سر پر پیشاب کرنے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا۔ اس کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعلیٰ چوہان نے کہا تھا کہ ملزم کے خلاف این ایس اے کی کارروائی کی جائے گی۔ پولیس نے اسے گرفتار کر کے ریوا کی سنٹرل جیل بھیج دیا ہے۔ ان کے گھر کی غیر قانونی تعمیر پر بلڈوزر چلا دیا گیا ہے۔