وزیر اعلیٰ نیتش کمارنے تمام سماج وادیوں کو ایک پلیٹ فارم پر لاکر ایک تاریخ رقم کی ہے : ایس اے اعظمی

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –17 JULY      

پٹنہ سیٹی 17جولائیّ( ذوالقرنین) اگم کنواں سیکٹر میں جنتا دل ( یو)کی ممبر سازی مہم تقریب کا اہتمام نون کا چوڑاہا پٹنہ سیٹی میں کیا گیا۔ جہاں جنتا دل ( یو ) کے سنیئر رہنماؤں نے پارٹی کی کارکردگی و حصولیابی کو عوام الناس کے درمیان تفصیل سے رکھا ۔ پروگرام کی صدارت سنتوش اگرہری نے کیا اور نظامت کنھائی پٹیل نے بخوبی انجام دیا ۔مہمان اعزازی کی حیثیت سے سید آصف کمال نے شرکت کیا ۔ اس موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت فرمانے والے سماجی کارکن ڈاکٹر ایس اے اعظمی نے اپنے خطاب میں بہار کے معزز وزیر اعلیٰ شری نیتش کمار کی بہترین کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بہار میں سڑک کا جال بچھا کر وزیر اعلیٰ نے بہار کو ایک نئی رفتار دی ہے، ایجو کیشن ٹراسپوٹیشن روڈ ویز کا ذکر کیا شراب بندی لاگو ہونے سے سڑک حادثہ میں بے انتہا کمی آئی ہے اور جرائم پر بھی قابو پایا گیا ہے اپنے خطاب میں ان سارے کاموں سے اوپر اٹھ کر ڈاکٹر ایس اے اعظمی نے سماج واد کا ایک مضبوط علمبرداربتایا اور کہا کہ ہمارے وزیر اعلیٰ نیتش کمار جنہوں نے تاریخ قائم کی ہے انہوں نے پورے ہندوستان کے سما ج واد یوں کو پٹنہ کی سر زمین پر ایک ساتھ اکٹھا کر اپنی مضبوط رہنمائی کی صلاحیت کا مظاہرہ کیا آج ملک کو اس بات کی سخت ضرورت ہے کہ سارے سماج وادی اکٹھا ہو کر ایک پلیٹ فارم پر آکر ملک کو نقصان پہونچانے والی طاقت کے خلاف لڑائی لڑکر ملک کی محافظت فرمائیں۔ اس کا بہترین نظارہ حال کے دنوں میں عزت مآب شری نیتش کمار نے پیشکیا ہے۔ آگے ڈاکٹر ایس اے اعظمی صاحب نے ہندوستان کےعوام سے اپیل کی کہ کسی بھی قیمت پر کسی کے بہکاؤے میں نہیں آنا ہے اور وزیر اعلیٰ نیتش کمار کی قیادت میں لڑی جانے والی لڑائی میں شانہ بہ شانہ ساتھ دینا ہے ۔ ممبر سازیمہم میں اننت اروڑہ انجنی پٹیل راجیش گپتا پروین چودھری وغیرہ شامل تھے ۔