TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –25 JULY
پٹنہ، 25 جولائی 2023:- وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار نے آج زیر تعمیر میٹھا پور-مہولی ایلیویٹیڈ روڈ پروجیکٹ کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ دریں اثنا وزیر اعلیٰ نے پرانا پرسا بازار موڑ-سمپت چک روڈ کے قریب ایک فلائی اوور تعمیر کرنے اور اسے میٹھا پور-مہولی ایلیویٹیڈ روڈ سے جوڑنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ اس سے سمپت چک سڑک سے آنے والے لوگوں کو ایک متبادل راستہ ملے گا اور وہ میٹھا پور-مہولی ایلیویٹیڈروڈ کے ذریعے آسانی سے آمدو رفت کر سکیں گے۔
زیر تعمیر میٹھا پور-مہولی روڈ پروجیکٹ کے معائنہ کے دوران،وزیراعلی کو ایڈیشنل چیف سکریٹری سڑک تعمیرات مسٹر پرتئے امرت نے میٹھا پور-مہولی ایلیویٹیڈ روڈ کے تعمیراتی کام کی پیش رفت سے متعلق مختلف پہلوؤں کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ میٹھا پور-مہولی ایلیویٹیڈ روڈ پروجکٹ پر کام کو تیز کیا جائے اور اسے جلد مکمل کیا جائے۔ وزیر اعلیٰ نے میٹھا پور-مہولی ایلیوٹیڈ روڈ کے تحت سڑک کی مرمت کرنے کی بھی ہدایت دی تاکہ رابطے کو بہتر بنایا جا سکے۔
اس موقع پروزیراعلی کے پرنسپل سکریٹری مسٹر دیپک کمار، وزیراعلی کے اضافی مشیر مسٹر منیش کمار ورما، ایڈیشنل چیف سکریٹری سڑک تعمیرات مسٹر پرتئے امرت، وزیر اعلی کے سکریٹری مسٹر انوپم کمار، پٹنہ کے ڈی ایم مسٹر چندر شیکھر سنگھ،ایس ایس پی پٹنہ مسٹر راجیو مشرا اور دیگر سینئر افسران موجود تھے۔