TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -07 JULY
پٹنہ، 07 جولائی 2023:آزادی کے متوالے جنگ آزادی کے بہادر سپوت پیر علی کی شہادت کو آج پورے اعتقاد کے ساتھ ریاست نے یاد کیا ۔ ان کی قربانیوں کو یاد کر تے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ۔گورنر جناب راجندر وشوناتھ آرلیکر اور وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار نے شہید پیر علی کے یوم شہادت کے موقع پر شہید پیر علی پارک گاندھی میدان (سابق نام چلڈرین پارک ) کے قریب منعقد ایک سرکاری تقریب میں شہید پیر علی کی تصویر پر گلپوشی کر کے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ۔
اس موقع پر بہار قانون ساز کونسل کے چیئر مین جناب دیویش چندر ٹھاکر ، مالیات ، کمر شیل ٹیکس اور پارلیمانی امور کے وزیر جناب وجئے کمار چودھری ، عمارت تعمیرات کے وزیر جناب اشوک چودھری ، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے وزیر جناب للت کمار یادو ، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری ڈاکٹر ایس سدھارتھ ، بہار اسٹیٹ ٹائون پریشد کے سابق جنرل سیکریٹری مسٹر اروند کمارسنگھ ، بہار تحفظ حقوق اطفال کمیشن کے سابق رکن جناب شیو شنکر نشاد سمیت دیگر اہم شخصیات نے بھی گلپوشی کر کے شہید پیر علی کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ اس موقع پر اطلاعات و رابطہ عامہ محکمہ کے فنکاروں نے حب الوطنی کے گیت اور بہار گیت گا کر خراج عقیدت پیش کیا ۔