ومبلڈن: الکاراز، مرے دوسرے راونڈ میں، مینز سنگلز کے 34 میچ بارش کے سبب منسوخ

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -05 JULY      

لندن، 5 جولائی: ٹاپ سیڈڈ اسپین کے کارلوس الکاراز نے منگل کو یہاں جیریمی چارڈی کو شکست دے کر ومبلڈن کے دوسرے راونڈ میں جگہ بنالی۔ کورٹ 1 کی چھت کے نیچے کھیلتے ہوئے الکاراز نے فرانس کے 36 سالہ چارڈی کو ایک گھنٹہ 53 منٹ میں 0-6، 2-6، 5-7 سے شکست دی۔ وہیں دو بار کے چیمپئن اینڈی مرے نے اپنے ساتھی برطانوی ریان پینسٹن 3-6، 0-6، 1-6 سے شکست دی۔یہ دونوں میچ منگل کو ہی مکمل ہوئے کیونکہ اس کے بعد بارش کی وجہ سے کئی میچ منسوخ ہو گئے اور مردوں کے سنگلز کے 34 میچز آخری اطلاعات تک ملتوی کر دیئے گئے۔ جو میچ شروع ہوئے لیکن بارش کی وجہ سے ملتوی کر دئے گئے۔ ان میں ڈومینک تھئیم نے کورٹ 2 پر پانچویں سیڈ اسٹیفانوس سیتسیپاس سے 3-6، 4-3 سے سبقت بنا لی تھی، تبھی جنوب مغربی لندن میں بارش ہونے لگی۔
امریکی کھلاڑی بین شیلٹن جاپان کے ٹارو ڈینیئل کے خلاف ومبلڈن ڈیبیو میں بہترین پوزیشن پر تھے۔ جب کھیل روکا گیا تو شیلٹن 4-6، 2-4 سے آگے تھے۔ اے ٹی پی ٹور کے نوجوان ستاروں میں سے ایک ہولگر روون ڈومیسٹک وائلڈ کارڈ جارج لوفگین سے 6-7 (4) سے آگے تھے۔