وندے بھارت ایکسپریس‘ پر پتھراوپر 3 گرفتار

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –11 JULY      

ایودھیا،11جولائی: ایودھیا کے روناہی تھانہ حلقہ میں منگل کے روز وندے بھارت ایکسپریس ٹرین پر کچھ لوگوں نے پتھراو? کر دیا جس سے ٹرین کے شیشے ٹوٹ گئے۔ اس پتھراو? کی وجہ سے مسافروں میں افرا تفری مچ گئی، حالانکہ اس واقعہ میں کسی مسافر کو چوٹ نہیں لگی۔ پولیس نے اس معاملے میں تین لوگوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ہونے والوں میں ایک بزرگ اور اس کے دو بیٹے شامل ہیں۔ تینوں سے اس پتھراو? کو لے کر پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے اور ابتدائی جانچ میں پتہ چلا ہے کہ بکریوں کی موت سے ناراضگی کے سبب وندے بھارت ایکسپریس پر یہ حملہ ہوا۔موصولہ اطلاع کے مطابق روناہی تھانہ حلقہ میں سوہاول کے پاس کچھ لوگوں نے وندے بھارت ٹرین پر پتھراو? کر دیا جس سے ٹرین میں بیٹھے مسافر سہم گئے۔ ا?ر پی ایف نے سرگرمی دکھاتے ہوئے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے تین ملزمین کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم منا پاسوان نے بتایا کہ اس کی چھ بکریاں 9 جولائی کو اسی ٹرین کی زد میں ا?نے سے مر گئی تھیں۔ اسی وجہ سے ناراض ہو کر اس نے اپنے دونوں بیٹوں کے ساتھ ٹرین پر پتھراو? کر دیا۔ واقعہ میں کوئی زخمی نہیں ہوا، حالانکہ کوچ نمبر سی ایم 1 میں سیٹ نمبر 33، 34، کوچ سی 3 میں سیٹ نمبر 20، 21، 22، کوچ سی 5 میں سیٹ نمبر 10، 11، 12، اور کوچ ای 1 میں سیٹ نمبر 35، 36 کے پاس کے شیشے ٹوٹ گئے۔واضح رہے کہ وندے بھارت ایکسپریس پر پتھربازی کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔ اس سے قبل گزشتہ 26 فروری کو میسور چنئی وندے بھارت ایکسپریس پر پتھر بازی ہوئی تھی۔ واقعہ کرشن راج پورم اور بنگلورو کینٹ ریلوے اسٹیشن کے درمیان پیش آیا تھا۔ آندھرا پردیش کے تروپتی ضلع میں بھی کچھ دن پہلے وندے بھارت ایکسپریس پر پتھراو? ہوا تھا اور کیرالہ میں بھی اسی ٹرین پر پتھر بازی ہوئی تھی۔