TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -09 JULY
نئی دہلی،09 جولائی:سپلائی کم اور ڈیمانڈ زیادہ ہونے کے باعث ٹماٹر کی قیمت زیادہ نہیں بہت زیادہ ہو گئی ہے جس کے پیش نظر امریکی فوڈ چین نے فاسٹ فوڈ کے شوقین افراد کو خبردار کیا ہے کہ کسی بھی آئٹم میں ٹماٹر استعمال نہیں ہو گا۔امریکی فوڈ چین نے صارفین کو کچھ عرصے تک فاسٹ فوڈ میں ٹماٹر پیش نہ کرنے کا کہہ دیا ہے، شمالی اور مشرقی علاقوں کے امریکی فاسٹ فوڈ سینٹرز میں کھانوں میں ٹماٹر نہیں دیے جا رہے۔امریکی فوڈ چین کا کہنا ہے کہ بڑھتی قیمتوں کی وجہ سے ٹماٹر کے معیار اور سپلائی میں مسائل ہیں، اپنے فوڈ آئٹمز میں کچھ وقت کے لیے ٹماٹر کی سپلائی روک رہے ہیں۔