ٹیم کی جیت میں تعاون دے کر خوشی ہوئی: مارک ووڈ

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –10 JULY      

لندن، 10 جولائی: آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ایشز ٹیسٹ میں بلے اور گیند، دونوں کے ساتھ اہم کارکردگی کے لیے مین آف دی میچ قرار دیئے گئے انگلینڈ کے مارک ووڈ نے کہا کہ ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے پر خوش ہیں۔ووڈ نے پہلی گیند سے ہی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی اننگ میں 34 رن کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں جس سے آسٹریلیا کی ٹیم پہلی اننگ میں 263 رنوں پر ڈھیر ہوگئی تھی۔ اس کے بعد انہوں نے نچلے آرڈر میں اہم 24 رن بنائے اور کپتان بین اسٹوکس (80) کی مدد سے انگلینڈ کو 237 تک لے گئے اور اس طرح آسٹریلیا کو بڑی برتری نہیں لینے دی۔
دوسری اننگ میں بھی ووڈ نے 66 رنوں کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں اور پھر کرس ووکس (32 ناٹ آؤٹ) کے ساتھ میچ جیتنے والی 24 رنوں کی ناٹ آؤٹ شراکت کی اور فاتحانہ رن بنا کر ہیڈنگلے میں فتح پر مہر ثبت کی۔
انہوں نے کہا کہ وہ انگلینڈ کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے پر خوش ہیں کیونکہ اس سے سیریز میں جان باقی رہے گی۔
ووڈ نے اتوار کو یہاں میچ کے بعد کہا کہ ظاہر ہے کہ یہاں آکربہت خوشی ہوئی، خاص طور پر مین آف دی میچ بننا۔ یہ ہمارے لیے بہت بڑی جیت ہے اور اس نے ہمیں سیریز میں برقرار رکھا ہے۔ دنیا کے چند بہترین تیز گیند بازوں کے خلاف کھیلنا اور ان کے خلاف پرفارم کرنا ضروری ہے اور یہ پہلا موقع ہے جب میں نے انگلینڈ کو بلے سے جیت دلائی ہے، اس لیے میں خوش ہوں‘‘۔
یہ پوچھے جانے پر کہ کیا انہیں گیند اور بلے دونوں سے تعاون کرنے کے بعد آل راونڈر سمجھا جانا چاہیے، تیز گیند باز نے کہا کہ ایسا کرنا جلدبازی ہوگی۔
انہوں نے کہا، ’’یہ اس کے لئے بہت جلدی ہے۔ ا سٹوکس میرے کردار کے بارے میں بہت واضح تھے، مختصر، تیز اسپیل کراتے تھے اور میرے پاس جو کچھ ہے ، اس میں اپنا تعاون دیتے تھے۔ ابھی بھی کچھ چیزوں پر کام کرنا ہے۔ دونوں فریقوں نے سخت محنت کی ہے اور ہمیں اس کا مقابلہ کرنا ہوگا‘‘۔
انہوں نے کہا کہ انہیں یقین نہیں ہے کہ پہلی اننگ میں ان کے 24 رنزوں نے بڑا اثر ڈالا یا نہیں۔
انہوں نے کہا،’’میں اس سے خوش تھا، اثر کے بارے میں نہیں جانتا۔ کچھ رن بنا کر خوشی ہوئی۔ ہم جہاں بھی جاتے ہیں وہاں کی حمایت حیرت انگیز ہے، ہم دیکھیں گے کہ میں کیسے آگے بڑھتا ہوں لیکن میں تیار رہنے کے لیے ہر ممکن کوشش کروں گا۔‘‘