پاکستانی خاتون نے واپسی سے کیا انکار، سچن کے ساتھ رہنے پر بضد

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -05 JULY      

نئی دہلی ،05 جولائی:سیما حیدر نامی پاکستانی خاتون جو اپنے چار بچوں کے ساتھ اپنے پریمی سچن سنگھ کے ساتھ شادی کرنے کے لئے غیر قانونی طور پرہندوستان میں داخل ہوئی تھی، اس نے کہا کہ وہپاکستان واپس نہیں جانا چاہتی اور سچن سے شادی کرنا چاہتی ہے، جس سے اس کی ملاقات آن لائن گیم پب جی کے ذریعے ہوئی تھی۔ خاتون کو پیر کو گریٹر نوئیڈا سے گرفتار کیا گیا تھا۔ وہ مبینہ طور پر گزشتہ ماہ نیپال کے راستے ہندوستان میں داخل ہوئی تھی۔