TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –15 JULY
بھاگلپور (منہاج عالم) بھاگلپور پولیس نے موٹر سائکل چوری کے معاملے کا انکشاف کیا .جس میں 6 موٹر سائیکل کے ساتھ 3 چور سدھارتھ کمار پریانشو کمار ساکن رتی پور بیریا تھانہ ناتھ نگر اور راجیش کمار نیا ٹولہ شاہ پور تھانہ ناتھ نگر بھاگلپور کو گرفتار کیا . اس بات کی جانکاری سی ٹی ڈی ایس نے ایک پریس نوٹ کے ذریعہ دی .انہوں نے بتایا کہ مورخہ 7جولائ کو کوا کول سے پلسر اور 11جولائ 2023 کو اپاچی اور پرانی سرائے سے ایک بلیٹ موٹر سائکل نا معلوم چوروں کے ذریعہ موٹر سائکل کی چور کر لی گئ تھی .سینئر ایس پی آنند کمار کے ذریعہ سی ٹی ڈی ایس پی اجے کمار چودھری کی قیادت میں معاملے کا انکشاف اور موٹر سائیکل کی برآمدگی کے لئے ایک پولیس ٹیم کی تشکیل کی گئ. اس پولیس ٹیم کے ذریعہ گزشتہ 5 سالوں کے درمیان موٹر سائیکل چوری میں ملبث کا ویریفکیشن کیا گیا اور سخت چیکنگ کے ساتھ ساتھ چھاپہ ماری کی گئ .جس میں کل 6 موٹر سائیکل اور 3 چور کو گرفتار کیا گیا. پولیس چھاپہ ماری ٹیم میں سی ٹی ڈی ایس پی اجے کمار چودھری مدھو سدن پور تھانہ انچارج مہیش کمار انسپکٹر راکیش کمار آدرش کندن ایس آئ رنوجیے پاسبان سریس سریمالی سمیت تھانہ کے پولیس اہلکار شامل تھے .