پٹنہ سیٹی میں جنتا دل ( یو) کی اہم نشست میں ممبر سازی مہم چلائی گئی

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –16 JULY      

پٹنہ سیٹی 16جولائی ( ذوالقرنین) جنتا دل ( یو) گائے گھاٹ سیکٹر کے تحت وارڈ 64میں وارڈ کے مجلس عاملہ کی نشست منعقدکی گئی۔ آجکے نشست کی صدارت محمد شمیم احمد نے کیا اور نظامتمکیش ٹھاکر نے بخوبی انجام دیا۔ اس نشست میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے پٹنہ مہا نگر صدر سید آصف کمال اور مہمان اعزازی کی حیثیت سے ڈاکٹر ایس اے اعظمی صاحب نے شرکت کیا ۔اس موقع پر وارڈ 64کی کمیٹی کے عہدیداران کی توسیع کرتے ہوئے مہا نگر صدر سید آصف کمال کے ہاتھوں سبھی عہدیداروں و معزز شخصیتوں کو سرٹیفکٹ دیا گیا۔ پروگرام میں شامل سبھی معزز لوگوں نے پارٹی کو بوتھ سطح پر مضبوط کرنے اور وزیر اعلیٰ نیتش کمار کے ذریعہ چلائے جا رہے ترقی کے منصوبوں کو گھر گھر تک پہونچانے کی بات کہی ۔اس موقع پر مہا نگر صدر سید آصف کمال مہا نگر ترجمان اننت اروڑہ سیکٹر صدر مکیش ٹھاکر سیکٹر انچارج وکی نشاد ڈاکٹر ایس اے اعظمی محمد علی آفتاب گڈو اظہار انور محمد عاد پروین چودھری رام پرویش سنگھ نیئر انجم سرفراز محمد ارشاد محمد امتیاز نوشاد احمد شمیم قریشی محمد ادریس ا احتشام احمد نوشاد علی فخرالحق کے ساتھ سیکڑوں معزز لوگ شامل تھے ۔