TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –24 JULY
پٹنہ سیٹی 24جولائی ( ذوالقرنین) پٹنہ کے مصلح پور تھانہ کا آج افتتاح سیٹی ایس پی ( پوربی) سندیپ کمار نے فیتہ کاٹ کر کیا ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مصلح پور تھانہ کے کھل جانے سے اس کے آس پاس کے علاقوں میں چھوٹی بڑی واردات کے واقعہ پر لگام لگے گی ۔سیٹی ایس پی نے آگے کہا کہ جلد ہی یہ تھانہ پورے فیرز اور انتظام میں آجائے گا ۔ انہوں نے عوام سے پولیس کو تعاون کرنے کی اپیل کی ہے سیٹی ایس پی نے بات چیت کے دوران کہا کہ مصلح پور تھانہ کا حلقہ کیا ہوگا اس کے لئے پورے تھانہ علاقہ کی نشان دہی کیا جا رہا ہے اور اس کا سروے کرایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے لئے ڈیوٹی کا روسٹر بھی بنایا جا رہا ہے جیسے جیسے تھانہ کا حلقہ اور کام بڑھتا جائے گا اس میں دیگر عہدوں کی بحالی کی تعداد میں بھی اضافہ کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ ابھی اس کا افتتاحی مقام پر ضرورت کے مطابق اس تھانہ میں تمام سہولت مہیا کرائی جائے گی ۔مصلح پور تھانہ کے کھل جانے سے آس پاس کے لوگوں میں اس پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نئے تھانہ کے قیام سے آس پاس کے علاقہ میں چھوٹی بڑی وارداتوں میں کمی آسکتی ہے ۔

