TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –26 JULY
گوہاٹی ،26جولائی:ایک 25سالہ جوان نے اپنی بیوی اور ا سکے والدین کو قتل کیا او ربعد میں اپنے آپ کو پولیس کے حوالے کردیا ۔ جب وہ پولیس اسٹیشن گیا تو اسکی گود میں 9مہینے کا بچہ بھی ۔ نجیب الرحمان پیشہ سے انجینئر ہیں اور اس نے 2020میں سنگ مترا بوس کے ساتھ شادی کی ۔ وہ فیس بک پر ملے او ربعد میں ایک دوسرے سے محبت کرنے لگے۔ اور شادی کرکے کلکتہ چلے گئے۔ سنگ مترا کے والدین نے اس کو اپنے گھر واپس لایا اور انہوں نے اپنی بیٹی کے خلاف چوری کا الزام لگا یا جس کی وجہ سے انہیں ایک مہینہ جیل میں رہنا پڑا ۔ جنوری 2022میں وہ پھر نجیب الرحمان کے ساتھ بھاگ گئی اور چنئی میں پانچ مہینے رہے۔ اور پچھلے سال نومبرمیں ان کے یہاں ایک بیٹا بھی پیدا ہوا ۔ لیکن کچھ مہینے کے بعد سنگ مترا اپنے بیٹے کے ساتھ اپنے والدین کے ساتھ گئی اور شوہر پر الزام لگا یا کہ وہ اس پر تشدد کرتا ہے اور ا سکے خلاف کیس بھی درج کیا گیا جس کی وجہ سے نجیب الرحمان کو گرفتار بھی کیا گیا ۔ ضمانت ملنے کے بعد نجیب الرحمان اپنے بچے سے ملنے کے لئے سنگ مترا کے والدین کے گھر گیا ۔ لیکن اس سے ملنے نہیں دیا گیا ۔ پچھلے سوموار نجیب الرحما ن نے اپنی بیوی سنگ مترا اور ا سکے والدین کو قتل کے اور وہ پھر اپنے نو مہینے بچے کوگود میں اٹھا کر پولیس اسٹیشن گیا جہاںانہوں نے خودسپردگی کی ۔