پیاز نہیں، اب ٹماٹر رلا رہے ہیں: اتراکھنڈ میں ٹماٹر 250 روپے کلو تک پہنچے

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -07 JULY      

اترکاشی (اتراکھنڈ)،07جولائی:ب تک تو صرف پیاز ہی گھریلو خواتین کو رلا رہی ہے لیکن پچھلے کچھ ہفتوں سے ٹماٹر بھی آنکھوں میں آنسو لا رہے ہیں۔ پورے ملک میں ٹماٹر کی قیمتیں مسلسل ‘شمال کی طرف’ بڑھ رہی ہیں اور ہندوستانی باورچی خانے کی سب سے اہم سبزی ٹماٹر اب اتراکھنڈ ریاست کے گنگوتری دھام میں 250 روپے فی کلو اور اترکاشی ضلع میں 180 سے 200 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔ سبزی فروش کا کہنا ہے کہ پورے علاقے میں ٹماٹر اچانک مہنگے ہو گئے ہیں۔دوسری طرف دیگر کئی ریاستوں کی طرح کرناٹک میں بھی حالیہ دنوں میں ٹماٹر کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔ دارالحکومت بنگلورو میں ٹماٹر کی قیمت 101 سے 121 روپے فی کلو تک چل رہی ہے۔ ٹماٹر کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ مارچ اور اپریل میں درجہ حرارت میں اچانک اضافے کو قرار دیا جا رہا ہے جس کے نتیجے میں ٹماٹر کی فصل پر کیڑوں کا حملہ ہوا اور مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافہ ہوا۔