TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -09 JULY
کاروار،09 جولائی:ساحلی علاقوں میں سیلاب سے متاثرہ مقامات کا دورہ کرتے ہو ئے ریاستی کابینہ کے روینیو وزیر کرشنا بھئیریگوڑانے حالات کا معائنہ کیااور متاثرہ خاندانوں سے ملاقات تے ہوئے انہیں سرکاری امداد پہنچائی۔کمٹہ تعلقہ کے بیٹکولی دیہات میں دو روز پہلیکھیت میں جمع ہوئے پانی میں ڈوب کر ہلاک ہونیوالے ستیش نائک اور اُلاس گاوڑی کے خاندان والوں کو ریاستی حکومت کی طرف سے فی کس 5لاکھ روپئے کے چک وزیر موصوف نے تقسیم کئے۔بیٹکولی دیہات میں موسلا دھار بارش کے چلتے کافی نقصانات ہوئے ہیں۔ وزیر کرشنا بھئیرے گوڈا نے افسران اور متاثرین سے جانکاری حاصل کی اور افسران کو ہدایت دی کہ ساحلی پٹی پر جہاں کہیں بھی بارش سے علاقے متاثر ہوئے ہیں وہاں فوری امداد پہنچائیں اور حالات پر کڑی نگرانی رکھیں۔وزیر نے بتایا کہ ضلع کے حساس مقامات پر قومی آفات بچاو دستہ(این ڈی آر ایف) کو تعینات کیاگیا ہے۔ جہاں کہیں سماوی آفات پیش آتے ہیں اسی وقت فوری طورپر دستہ سے رابطہ کرتے ہوئے امداد حاصل کرنے کی ہدایت دی۔ تحصیل افسران کے ساتھ میٹنگ کرتیہوئیوزیر نے ہدایت دی کہ سیلاب سے ہلاک ہونیوالے خاندانوں کو فوری طورپر 5لاکھ روپئے کی امداد پہنچائیں۔ عوامی مسائل پر توجہ دیں اور جلدی انہیں حل کرنیکی کوشش کریں۔ سیلاب سے متاثرہونے والے علاقوں میں پیشگی اقدامات کریں۔وزیر کرشنا بھئیریگوڈا نے بارش سے ہونیوالے نقصانات کی جانکاری اخبارنویسوں کو دیتیہوئے بتایا کہ ریاست میں بارش کی وجہ سے ابھی تک 21 جانیں تلف ہوئی ہیں۔جن میں منگلورو میں6، اُڈپی میں 4 اور اترکنڑا میں 3افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ فی کس 5لاکھ روپئے امداد کا اعلان کیاجاچکاہے۔47سے زائد جانور ہلا ک ہوئیہیں۔ گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ جس قسم کا بھی نقصان ہوا ہے ان سب کو امداد بہم پہچانے کا وزیر نے تیقن دیا۔ جہاں ضرورت محسوس ہوتی ہے وہاں کالجی کیندر شروع کئیجائیں گے۔ حکومت متاثرین کو فوری مدد دینے کا کام کرے گی۔ مرکز کے چار این ڈی آر ایف، ریاست کے 5ایس ڈی آر ایف دستے ہر حالت سینمٹنے کے لئے تیار رکھے گئے ہیں۔ اس موقع پر مصنوعی برسات کے متعلق پوچھے گئے سوال پر وزیر نے وضاحت کی کہ ریاست بھر میں جولائی کے مہینیمیں بہتر بارش ہوئی ہے۔البتہ چند اضلاع میں بارش کی کمی محسوس کی جارہی ہے، ہم جولائی کے آخرتک انتظار کریں گے اور مرکزی حکومت کے اصولوں کے مطابق مصنوعی برسات کے متعلق غور کئے جائے گا۔