کرسٹیانو رونالڈو کو قریب دیکھ کر بچہ مارے خوشی کے رو پڑا

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –27 JULY      

دبئی ، 27جولائی:اسٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے ایک اور مداح کی خواہش پوری کی۔سعودی کلب النصر کے کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے فرانسیسی کلب کے ساتھ جاپان میں دوستانہ میچ کھیلنے کے بعد اپنی شرٹ پر دستخط کر کے ایک بچے کو دے کر اس کی خواہش پوری کر دی۔اس حوالے سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چھوٹا بچہ کرسٹیانو رونالڈو کو اتنے قریب دیکھ کر حیران رہ گیا اور اپنے پسندیدہ کھلاڑی کو دیکھ کر اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکا اور رو پڑا۔بچے کی اس محبت اور آنسوؤں نے کرسٹیانو رونالڈو کو اسے گلے لگانے پر مجبور کر دیا۔بچے نے 38 سالہ اسٹار فٹ بالر سے اپنی قمیص پر دستخط کرنے کا بھی کہا جس کو کرسٹیانو رونالڈو نے فوراً ہی مان لیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو نے بچے کے پاس کھڑے ہو کر اس سے بات چیت بھی کی۔