گھیرا ڈالو ڈیرہ ڈالو تحریک میں بہار اسٹیٹ اردو ٹیچرس ایسوسی ایشن نے حصہ لیا

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –11 JULY      

پٹنہ/بہار راجیہ پراتھمک سکچھک سنگھ کی قیادت میں مختلف اساتذہ تنظیموں کے ذریعے بحالی کے نئے ضابطے میں ترمیم سمیت دیگر مطالبات کو لے کر ایم ایل اے و ایم ایل سی کی رہائش گاہ پر گھیرا ڈالو ڈیرہ ڈالو مہم کے تحت حصہ لیا،جس میں بہار اسٹیٹ اردو ٹیچرس ایسوسی ایشن نے بھی سرفہرست حصہ لیا۔ ایسوسی ایشن کے ریاستی صدر قمر مصباحی، نائب صدر کاظم اشرفی و سرور آزاد ،بھاگلپور اکائی سے زین الحق وغیرہ کی قیادت میں دیگر اراکین نے شرکت کی۔ اس مہم کے تحت ایسوسی ایشن کے سربراہان نے قانون ساز کونسل کے چیئرمین دیویش چندر ٹھاکر سمیت دیگر ایم ایل سی و ایم ایل اے کی رہائش گاہ پر جاکر عرضداشت پیش کیا۔ ایسوسی ایشن کے ریاستی صدر قمر مصباحی نے کہا کہ مطالبات پورا ہونے تک احتجاج کرتے رہیں گے۔