TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -21 JULY
نئی دہلی، 21جولائی:کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء میں پاکستان اور بھارت کے میچ کا بخار اپنے عروج پر پہنچ گیا، شائقین کرکٹ نے اسپتالوں میں کمرے بک کرانا شروع کردیے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے میگا ایونٹ میں پاک، بھارت ٹاکرے کیلیے شائقین کا جوش و خروش اپنے عروج پر ہے۔احمدآباد میں ہوٹلز کے کرائے آسمان کو چھونے لگے ہیں، عام سے ہوٹل کے کمرے کا کرایہ بھی 50 ہزار روپے سے زیادہ ہوچکا ہے۔چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے ایشیا کپ کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کردی میڈیا رپورٹ کے مطابق کرکٹ فینز نے بھارت-پاک میچ دیکھنے کے لئے نیا طریقہ ڈھونڈ لیا اور اسپتالوں میں کمرے بک کرانا شروع کردیے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق احمد آباد میں اسپتال میں کمروں کی بکنگ کے بارے میں انکوائریز بڑھ گئیں۔ڈاکٹر پارس شاہ نے میڈیا کو اس حوالے سے بتایا کہ عوام کی طرف سے چیک اپ کی خاطر کمروں کی بکنگ کا پوچھا جا رہا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اسپتال میں چیک اپ بھی ہوگا اور میچ سے قبل ایک رات کا قیام بھی ہوگا۔رپورٹ کے مطابق اسپتال میں کمرے کی بکنگ کا کرایہ بھی کم ہے، جس سے پیسوں کی بھی بچت ہوگی۔