یورپ میں ہیٹ ویو: اٹلی کے 15 شہروں میں ریڈ الرٹ جاری

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –15 JULY      

برسلز،15 جولائی :یورپ میں شدید گرمی کی لہر کے بعد اٹلی کے 15 شہروں میں ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا۔ شدید گرمی کی لہر نے جنوبی یورپ کو ان دنوں اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جس کے باعث اٹلی کے 15 شہروں میں ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے جن میں روم، فلورینس اور بولوگنا بھی شامل ہیں جہاں ا?ئندہ دنوں میں سب سے زیادہ گرمی پڑنے کا امکان ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپ میں ا?ئندہ ہفتے ایک اورہیٹ ویو کا امکان ہے جس میں درجہ حرارت ریکارڈ سطح تک جا سکتا ہے۔یورپین اسپیس ایجنسی سیٹلائٹ کے ذریعے زمین اور سمندر سے درجہ حرارت کو مانیٹر کرتی ہے اور ایجنسی کا کہنا ہیکہ اٹلی، اسپین، فرانس، جرمنی اور پولینڈ گرمی سے شدید متاثر ہوسکتے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپ میں اس سے قبل سب سے زیادہ درجہ حرارت 48.8 ڈگری سینٹی گریڈ اگست 2021 میں ریکارڈ کیا گیا تھا تاہم محکمہ موسمیات کا کہنا ہیکہ ا?ئندہ ہفتے پڑنے والی گرمی میں درجہ حرارت اس کے ا?س پاس تک رہ سکتا ہے۔اٹلی کی حکومت نے ریڈ الرٹ والے شہروں کے لیے ہدایات جاری کی ہیں جس میں کہا گیا ہیکہ ان علاقوں کے شہری صبح 11 بجے سے شام 6 بجے تک براہ راست سورج کی روشنی میں جانے سے گریز کریں جب کہ عمر رسیدہ اور بیمار افراد کے لیے خاص طور پر احتیاط برتی جائے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہیکہ اسی عرصے کے دوران حالیہ دنوں میں یونان میں بھی گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے جہاں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔