یو ایس اوپن: دوسرے راؤنڈ میں آرینا سبالینکا ، مارینا زینیوسکا کو شکست دی

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –30 AUG      

نیویارک، 30 اگست: عالمی نمبر دو خاتون ٹینس کھلاڑی بیلاروس کی آرینا سبالینکا نے لوئس آرمسٹرانگ سٹیڈیم میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور بیلجیئم کی میرینا زینیوسکا کو شکست دے کر یو ایس اوپن کے دوسرے راؤنڈ میں داخل ہو گئیں۔سبالینکا نے خواتین کے سنگلز کے پہلے راؤنڈ میں بیلجیئم کی زینیوسکا پر 6-3، 6-2 سے کامیابی حاصل کی۔ سبالینکا کا مقابلہ جمعرات کو دوسرے راؤنڈ میں برطانیہ کی جوڈی برج سے ہوگا۔
یو ایس اوپن کے حوالے سے سبالینکا نے اپنے آن کورٹ انٹر ویو میں کہا “مجھے لگتا ہے کہ اس نے ایک ناقابل یقین میچ کھیلا اور آخر تک جدوجہد کی۔ میں جیت سے بہت خوش ہوں۔ چاہے کچھ بھی ہو میں اسکور پر نہیں بلکہ اپنے آپ پر توجہ مرکوز کرنے میں اہل تھی ۔ امید ہے میں ہر میچ کے ساتھ بہتر مظاہرہ کر پاؤں گی۔
اس شکست کے ساتھ ہی زینیوسکا کا نیویارک میں 14 سالہ کیریئر ختم ہو گیا۔ ٹورنامنٹ سے پہلے اس نے اعلان کیا کہ وہ مسلسل چوٹ کے مسائل کی وجہ سے نیویارک میں اپنی مہم کے بعد ریٹائر ہو جائیں گی۔ 30 سالہ کھلاڑی گزشتہ سال کیریئر کی اعلیٰ ڈبلیو ٹی اے رینکنگ نمبر 62 تک پہنچی اور پولینڈ کے گڈینیا میں کلے کورٹس پر 2021 کا اپنا واحد ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل جیتا ۔