TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –04 AUG
نئی دہلی ،4اگست:کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے اپنے ایک مختصر بیان میں کہا کہ ’’آج نہیں تو کل، کل نہیں تو پرسوں سچائی کی تو جیت ہوتی ہے، میرا ذہن صاف ہے کہ مجھے کیا کرنا ہے۔ ان لوگوں کا شکریہ جنہوں نے ساتھ دیا۔‘‘ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد راہل گاندھی نے پارٹی کے صدر ملکارجن کھڑگے، کانگریس کے سینئر رکن ابھیشیک منو سنگھوی، لوک سبھا میں کانگریس کے رہنما ادھیر رنجن چودھری، کے سی وینوگوپال اور جئے رام رمیش کے ساتھ ساتھ صحافیوں سے بھی ملاقات کی۔کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے اس موقع پر کہا کہ ’’سپریم کورٹ کا فیصلہ جمہوریت اور آئین کی جیت ہے اور یہ ستیہ میو جیتے پر ہمارے یقین کو مضبوط کرتا ہے۔