آر ایل جے پی لیبر سیل کے ضلع نائب صدر بنائے گئے ڈاکٹر گوپال دت شرما

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -25 AUG      

       سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) آر ایل جے پی لیبر سیل کے ضلع نائب صدر کے طور پر ڈاکٹر گوپال دت شرما کو کی تقرری کی گئی ہے جنکی تقرری پر پارٹی کارکنان میں کافی خوشی قائم ہوئی ہے ۔ ڈاکٹر گوپال دت شرما کی پارٹی میں شمولیت و تقرری سے پارٹی کے ساتھ ساتھ لیبر سیل کی حمایت میں بھی اب مزید اضافہ ہوگا اور پارٹی مزید مضبوط بھی ہوگی ۔ جسکو لیکر آر ایل جے پی لیبر سیل کے ریاستی صدر انور علی خاں کو بھی مبارکباد اور انکا شکریہ ادا کیا گیا ہے اس ضمن میں سیل کے ضلعی صدر سنیل کمار سنگھ ایڈوکیٹ نے بتایا کہ ڈاکٹر گوپال دت شرما کو مذکورہ عہدہ ملنے سے پارٹی کارکنوں میں کافی خوشی قائم ہو گئی ہے کثیر تعداد میں لوگوں نے انھیں مبارکباد دی ہے، مبارکباد دینے والوں میں لیبر سیل کے ضلع صدر سنیل کمار سنگھ ایڈوکیٹ، سینئر نائب صدر رام بچن سنگھ ایڈوکیٹ، سہسرام ٹاؤن صدر اروند کمار روی، مہیلا سیل کی نائب صدر سنتوشی دیوی،  بملیش کمار عرف نیہورا پاسوان، خواتین سیل کی پرنسپل جنرل سکریٹری کماری شکنتلا سنگھ ایڈوکیٹ کے ساتھ درجنوں لوگوں نے اظہار تشکر بھی کیا ہے ۔ اس موقع پر پارٹی کے میڈیا انچارج سہ ضلع کے ترجمان راجندر پاسوان نے امید ظاہر کی ہے کہ گوپال دت شرما ایک مضبوط پارٹنر ہیں اور پارٹی کو مضبوط بنانے میں کامیاب ہونگے ۔