ادارہ شرعیہ کی دربھنگہ ضلعی کمیٹی نے اتفاق رائے سے جالے بلاک کی کمیٹی تشکیل دی

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -28 AUG      

دربھنگہ(فضا امام) 28 اگست:-ادارہ شرعیہ کی دربھنگہ ضلعی کمیٹی کے زیر اہتمام جالے میں گذشتہ 27 اگست کو علمائے کرام کی ایک نشست حضور سید شمس اللہ جان مصباحی المعروف بابو حضور قبلہ سجادہ نشیں خانقاہ عالیہ سمر قندیہ رحم گنج دربھنگہ کی سرپرستی میں منعقد ہوئی جس میں ادارہ شرعیہ کی بلاک سطح کی ایک ذیلی کمیٹی تشکیل دی گئ نشست میں شریک تمام علمائے کرام اور دانش ورانِ کے اتفاقی مشورے سے حضرت مولانا غلام مقتدر خان جالوی کو سرپرست بنایا گیا جبکہ مولانا عبیداللہ صاحب صدر جناب منور حسین صاحب نائب صدر مولانا عبداللہ رضوی صاحب سکریٹری حافظ شاکر صاحب نائب سکریٹری محمد حسین صاحب خزانچی اور مولانا غلام مذکر خاں صاحب میڈیا انچارج بناۓ گۓ ۔میٹنگ کی صدارت حضرت مولانا مفتی فیضان الرحمٰن سبحانی صاحب نے کی جس میں ضلعی کمیٹی کے صدر مولانا شکیل سراجی صاحب ،نائب صدر جناب حیدد رضا خان صاحب،سکریٹری قاری محمد امام حسن صاحب ،نائب سکریٹری مولانا تحسین رضا صاحب خزانچی جناب خالد رضا صاحب ، مولانا محمد امام حسین مصباحی صاحب ، مولانا توقیر نظامی صاحب ، مولانا صغیر رضا صاحب،مفتی نہال صاحب ،حافظ رضوان صاحب اور مولانا وارث علی صاحب بھی موجود تھے ۔دربھنگہ ضلعی کمیٹی کے سکریٹری قاری محمد امام حسن صاحب نے کہا کہ ادارہ شرعیہ کے جو ایجنڈے ہیں وہ سب کے سب ہماری دینی، مذہبی ،مسلکی، قومی اور سماجی ضرورتیں ہمیں اپنی ان ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے اپنے رہنماؤں کے شانہ بشانہ کھڑا رہنا پڑے گا مولانا امام حسین مصباحی صاحب نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ حالات اور وقت کا تقاضا ہے ہمیں متحد ہوکر محبت کے ساتھ ادارہ شرعیہ کے مشن کو آگے بڑھانا ہے تاکہ ہمارے اسلاف کا خواب شرمندۂ تعبیر ہوسکے وہیں مولانا صغیر رضا صاحب نے بھی ادارہ شرعیہ کے اغراض ومقاصد پر روشنی ڈالا اور اخیر میں مفتی فیضان الرحمٰن سبحانی صاحب کی دعاؤں پر مجلس کا اختتام ہوا اس نشست میں کثیر تعداد میں جالے بلاک کے علماء ائمہ اور دانش وران طبقہ نے حصہ لیا اور اپنے مفید مشوروں سے میٹنگ کو کامیاب بنایا۔