TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -24 AUG
کولمبو، 24اگست:دوسرے ونڈے میچ میں افغانستان نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ہمبن ٹوٹا میں ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی کپتان بابر اعظم نے کہاتھا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے اچھی لگ رہی ہے، میچ میں بہترین بیٹنگ کی کوشش کریں گے۔بابر اعظم نے بتایا کہ اس میچ میں ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔اس موقع پر افغان ٹیم کے کپتان نے کہا کہ کم بیک کرنے کی کوشش کریں گے، 260 رنز کا ہدف ذہن میں رکھ کر میدان میں اتریں گے۔بابر اعظم کا یہ قول اس وقت سچ ثابت ہوا ، جب افغان بلے بازوں نے جم کر بلے بازی کرتے ہوئے تین سو رن کا ہمالیائی اسکور کھڑا کرے پاکستان کے لیے مشکل ترین ہدف دیا۔ افغان اوپنر بلے باز رحمن اللہ گرباز نے شاندار سنچری لگاتے ہوئے 150بنائے ۔ جبکہ ان کے اوپنر ساتھی ابراہیم زردان نے 80رن کا تعاون کیا ۔ جبکہ محمد نبی نے 29 رن کی اننگ کھیلی ۔ اس میچ میں پاکستانی بالروں کو افغان بلے بازوں نے جم کر کلاس لگائی ، پہلے میچ کے ہیرو رہے حارث رؤف کو اس میچ میں ایک بھی وکٹ نہیں مل سکی ۔ حارث رؤف نے اپنے سات اور ز میں 48رنز لٹائے ۔ خیال رہے کہ اس میچ میں امام الحق، فخر زمان، بابر اعظم، محمد رضوان، افتخار احمد، آغا سلمان، شاداب خان، اسامہ میر، شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف پاکستان ٹیم میں شامل کئے گئے تھے ۔دوسرے ون ڈے میچ میں افغانستان ٹیم کی قیادت حشمت اللہ شاہدی کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ 22 اگست کو پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے افغانستان کو 142 رنز سے شکست دی تھی۔تباہ کن بولنگ پرفارمنس پر حارث رؤف کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔تادم تحریر پاکستان کی طرف سے امام الحق اور فخر زماں اوپنگ کے لیے آئے ، بغیر کوئی وکٹ گنوائے 18رن بنالئے ہیں۔