TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –06 AUG
ہگلی6/اگست ( محمد شبیب عالم ) امرت بھارت پروجیکٹ کے تحت وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک بھر کے کل 508 ریلوے اسٹیشنوں کی جدت کاری ، نئی شکل دینے کےلئے ورچوئل طریقے سے سنگِ بنیاد رکھا ۔ اس اسکیم کے تحت پورے مغربی بنگال کی 37 اسٹیشنوں کو اس فہرست میں شامل کیا گیا ۔ وہیں ہگلی ضلع کی تین ریلوے اسٹیشنوں کی جدت کاری ، نئے طریقے سے سجانے کی منظوری ملی ایک ہوڑہ کٹوا لائن میں امبیکا کالنا دوسری ہوڑہ مین لائن میں سیوڑاپھولی اور تارکیشور ریلوے اسٹیشن شامل ہیں ۔ بتایا جارہا ہےکہ جدت کاری کےبعد مسافروں کو جدید ترین سہولیات میسر آئے گی ۔ ساتھ ہی اسٹیشن میں داخل ہونے اور باہر نکلنے کےلئے بارہ میٹر چوڑا ایف او بی sclater lift اسٹیشن کی دونوں جانب لگائی جائے گی ۔ نقل و حرکت نظام کو خوبصورت بہتر بنایا جائے گا ۔ اسٹیشنوں پر نئی عمارت تعمیر ہوگی ۔ صرف اتنا ہی نہیں ریلوے اسٹیشن کو ایئرپورٹ جیسا بنایا جائے گا ۔ یہ پوری باتیں وزیر اعظم نریندر مودی نے ورچوئل طریقے سے وڈیو کانفرنس کے زریعے بتایا ۔ اس تقریب کےلئے سیوڑا پھولی اسٹیشن کو سجا دیا گیا تھا ۔ پلیٹ فارم نمبر تین پر سارا بندوبست کیا گیا تھا اس موقعے پر بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے ۔ اس ورچوئل تقریب میں بی جے پی کے علاوہ دوسری جماعت کی بھی لیڈران کارکن موجود تھے ۔ وہیں ہزاروں کی تعداد میں لوکل ٹرینوں میں سفر کرتے ہوئے مسافروں نے ان ٹرینوں میں لگی ٹی وی اسکرین پر نظریں جمائے دیکھائی دیئے ۔