TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –10 AUG
سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) آج مورخہ 10 اگست 2023 کو ضلع روہتاس کے تحت تمام 7 (سات) اسمبلی حلقوں کے پولنگ اسٹیشنوں کو ریشنلائز کرنے سے متعلق ایک میٹنگ ضلع انتخابی آفسر و ضلع کلکٹر روہتاس دھرمیندر کمار کی صدارت میں معزز ممبران پارلیمنٹ/معزز ایم ایل اے اور ضلعی سطح پر تسلیم شدہ سیاسی جماعتوں کے صدور/سکریٹری کی موجودگی میں منعقد ہوئی ۔ ضلع انتخابی آفسر نے بتایا کہ ایک پولنگ اسٹیشن میں زیادہ سے زیادہ ووٹرز کی تعداد 1500 تک ہوسکتی ہے، تمام ساتوں اسمبلی حلقوں کے ڈرافٹ پولنگ اسٹیشنوں کی فہرست سیاسی جماعتوں کے صدر/ سکریٹری، معزز ممبران پارلیمنٹ اور ایم ایل اے کو دستیاب کرائی گئی اور ضلع انتخابی آفسر کے ذریعہ بتایا گیا کہ مورخہ 19 اگست 2023 تک فہرست پر دعوی/ اعتراض پولنگ اسٹیشنوں کا ڈرافٹ ضلع انتخابی آفس میں جمع کرایا جائیگا اور انتخابی رجسٹریشن دفتری اوقات میں افسر کے دفتر میں دی جا سکتی ہے ۔ پولنگ اسٹیشنوں کی شائع شدہ فہرست کا مسودہ ضلع انتخابی آفس اور الیکٹورل رجسٹریشن آفیسر کے دفتر میں عوام کے دیکھنے کے لئے دستیاب ہوگا ۔ موقع پر معزز ایم ایل اے وجئے منڈل دینارا اسمبلی حلقہ، تمام الیکٹورل رجسٹریشن آفیسر، ڈپٹی الیکشن آفیسر روہتاس، پرمود کمار ضلع صدر بہوجن سماج پارٹی، ہیمنت کمار ضلع صدر عام آدمی پارٹی، رام چندر ٹھاکر ضلع صدر راشٹریہ جنتا دل، کنہیا سنگھ ایڈوکیٹ ضلع صدر انڈین نیشنل کانگریس، نند کشور پاسوان ضلع سکریٹری کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ-لابونسٹ)، ضلع صدر لوک جن شکتی پارٹی (پارس گٹ) اور الکھ نرنجن ضلع ترجمان جنتا دل یونائیٹڈ وغیرہم موجود تھے ۔