انتہائی پسماندہ چیتنا منچ نے دیا سابق وزیر و بی جے پی ریاستی نائب صدر بھیم سنگھ کو استقبالیہ

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -26 AUG      

سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) آج مورخہ 26 اگست 2023 کو ستیم پیلیس سہسرام ​​میں سابق وزیر ڈاکٹر بھیم سنگھ کو بی جے پی کے ریاستی نائب صدر کا اہم عہدہ دیا گیا جسے لیکر انتہائی پسماندہ طبقہ چیتنا منچ کے زیراہتمام آج ایک استقبالیہ اور پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جسمیں مقررین نے کہا کہ ڈاکٹر بھیم سنگھ ایک پڑھے لکھے لیڈر ہیں، وہ نہ صرف چندرونشی بلکہ تمام انتہائی پسماندہ ذاتوں کی ایک مضبوط آواز ہیں، انہیں ریاست کا نائب صدر بنا کر بی جے پی بہت مضبوط ہوگی ۔ ڈاکٹر سنگھ نے لالو پرساد پر سب سے پسماندہ اور نتیش کمار پر ذاتوں کو دھوکہ دینے کا الزام لگاتے ہوئے ڈاکٹر سنگھ کہا کہ فی الحال اگر کوئی شخص انتہائی پسماندہ کا خیر خواہ ہے تو وزیر اعظم جناب نریندر بھائی مودی ہیں ۔ انھوں نے کئی مرکزی منصوبوں پر تفصیل سے تبادلہء خیال بھی کیا ۔ پروگرام کی صدارت سدھیر چندرونشی نے کی اور نظامت شرد چند سنتوش نے کیا جہاں بی جے پی کے ضلع صدر سشیل چندرونشی، ضلع نائب صدر وویک سنگھ، پسماندہ فرنٹ کے ضلع صدر نوین چندر ساہ، رمیش چوہان، سابق سربراہ شریمتی رام کماری دیوی، ایڈوکیٹ دیپک سریواستو، ستیہ نارائن پاسوان، اجئے چوہان، یوگیندر کشواہا، منوج چندیل، سنیتا گپتا، بلونت سنگھ، امیت ٹکادھاری، پنکج پرتاپ موریہ، کپیل سنگھ، روندر کمار، منوج کمار ، سنجیو موہن، چھوٹو کمار گپتا و دیگر موجود تھے ۔