TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -28 AUG
پٹنہ، 28 اگست: سابق مرکزی وزیر ا?نجہانی اوپیندر ناتھ ورما کی برسی کے موقع پر پیر کے روزگورنر راجندر وشواناتھ ارلیکر اور وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ان کی تصویر پر گلپوشی کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پروزیراعلیٰ نے صحافیوں سے بات چیت کی۔ صحافیوں کے” انڈیا”اتحاد کا کنوینربنائے جانے کے سوال پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم ہمیشہ کہتے ہیں کہ ہم کچھ نہیں بننا چاہتے۔ دوسرے بنائے جائیں گے۔ ہماری کوئی خواہش نہیں ہے۔نتیش نے کہا کہ ہم سب کومتحد کرنا چاہتے ہیں۔ ہم کو ذاتی کچھ نہیں چاہئے۔ ہم سب کی بھلائی چاہتے ہیں، اس لیے کبھی یہ نہ سوچیں کہ ہم کچھ ذاتی چاہتے ہیں۔ ہم سب کومتحد کر رہے ہیں۔ بی جے پی کے ریاستی صدر سمراٹ چودھری کے اس سوال پر کہ ہندوستان کو حقیقی ا?زادی1977 میں جے پی تحریک کے بعد ملی، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم ان لوگوں میں سے کسی پر توجہ نہیں دیتے۔ ملک کو ا?زادی کب ملی؟ یہ سب جانتے ہیں۔ جو لوگ ا?زادی کے بارے میں نہیں جانتے، اس کا مطلب ہے کہ یہ کتنی قانون جانتے ہیں۔ ان سب کا کوئی وجود نہیں ہے۔
اس موقع پر نائب وزیراعلیٰ تیجسوی پرساد یادو، ریونیواور لینڈ ریفارمز کے وزیرا?لوک کمار مہتا، ا?نجہانی اپیندر ناتھ ورما کی بہو اورقانون ساز کونسلر کمود ورما سمیت کئی سماجی اورسیاسی کارکنوں نے خراج عقیدت پیش کیا۔

